اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نے ممتا حکومت کو ترقی مخالف اور دراندازوں کا حامی قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in قومی خبریں
A A
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

ندیہ، 20 دسمبر (یو این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ترقی مخالف، بد عنوانی میں ملوث اور دراندازوں کو تحفظ فراہم کرنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے ریاست کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ساتھ دے کر ترقی کے لیے ڈبل انجن والی حکومت’ بنائیں۔
مسٹر مودی ضلع ندیہ کے رانا گھاٹ میں مغربی بنگال میں سڑکوں کے رابطے کی سہولیات کی توسیع کے لیے 3200 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسۂ عام سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے ۔ خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر پروگرام کے مقام پر نہیں پہنچ سکا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے کولکاتہ ہوائی اڈے سے ہی پروگرام میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کولکاتہ ایئرپورٹ سے موبائل فون کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”بہار میں این ڈی اے اور بی جے پی کو زبردست عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعد میں نے کہا تھا کہ گنگا جی بہار سے بہتی ہوئی بنگال پہنچتی ہیں۔ بہار نے بنگال میں بی جے پی کی فتح کا دروازہ کھول دیا ہے ۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ‘مہا جنگل راج’ سے نجات حاصل کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا بچہ بچہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر اور گلی محلہ بی جے پی کو چاہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا، ”میں مغربی بنگال کی ترقی کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔ فنڈز اور منصوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، لیکن یہاں کی کٹ اور کمیشن’ میں لگی حکومت کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔”
انہوں نے کہا، ”میں آپ سب کے سامنے دکھ کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ٹی ایم سی کو مودی کی مخالفت کرنی ہے تو کرے ، سو بار کرے ، ہزار بار کرے ، بی جے پی کی کھل کر مخالفت کرے ، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ اس کے لیے مغربی بنگال کی ترقی کو کیوں روکا جا رہا ہے ۔”
انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بی جے پی کی حمایت کر کے آنے والے انتخابات میں ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس دراندازوں کو بچانے کے لیے پورا زور لگا رہی ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا، ”جب بی جے پی دراندازوں کا مسئلہ اٹھاتی ہے تو ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں۔ میرے راستے میں مودی گو بیک'(مودی واپس جاؤ) کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو درانداز پیارے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی(ایس آئی آر) کی مخالفت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کو بائیں بازو (لیفٹ) سے تو بہت پہلے نجات مل گئی تھی، لیکن ترنمول کانگریس نے ان کی تمام برائیاں اور ان کے لوگوں کو اپنا لیا، جس کی وجہ سے ریاست میں برائیاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ترنمول کی وجہ سے مغربی بنگال تباہ ہو رہا ہے ۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال اور بنگلہ زبان نے ہندوستان کو مسلسل خوشحال کیا ہے اور ‘وندے ماترم’ اس کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا، ”یہ گیت انیسویں صدی میں غلامی کے خلاف لڑائی کا بنیادی منتر تھا۔ اب ہمیں اسے قوم کی تعمیر کا منتر بنانا ہے ۔ اسے ہندوستان کی ترغیب اور ترقی یافتہ بنگال کا شعور بنانا ہے ۔ یہ مغربی بنگال کی ترقی کے لیے بی جے پی کا روڈ میپ ہے ۔ بی جے پی ملک کے ہر شہری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ترقی کی راہ پر چل رہی ہے ۔”
انہوں نے بتایا کہ آج ندیہ ضلع میں قومی شاہراہ 34 کے باراجاگولی-کرشن نگر سیکشن کا افتتاح اور باراسات-باراجاگولی سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ یہ منصوبے کولکاتہ اور سلی گُڑی کے درمیان آمد و رفت کی سہولت کو وسعت دیں گے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سشستر سیما بل کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

Next Post

فریٹ ٹرین کی آمد: کشمیر کیلئے نئی راہیں، نئے امکانات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

فریٹ ٹرین کی آمد: کشمیر کیلئے نئی راہیں، نئے امکانات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.