بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میں فارم سے باہر نہیں، مگر رنز نہیں بن رہے، سوریہ کمار کا اعتراف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in کھیل
A A
کلدیپ، اکشراور ورون کی سخت محنت،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا :سوریہ کمار

PM meets the Players of T 20 World Cup winning team at 7, Lok Kalyan Marg, in New Delhi on July 04, 2024.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

دھرم شالہ، 15 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو، جو ان دنوں اپنے بلے کی خاموشی پر تنقیدوں کا سامنا کر رہے ہیں، نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح کے بعد ایک منفرد انداز میں اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فارم سے باہر نہیں ہیں، البتہ رنز کا رُخ ابھی ان کی طرف نہیں ہوا ہے۔
کپتان نے کل رات تیسرے ٹی-20 میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ ان کے لہجے میں خود پر اعتماد تھا، مگر حقیقت کا سامنا کرنے کی عاجزی بھی نمایاں تھی۔”کھیل آپ کو بہت کچھ سکھاتا ہے اور اصل اہمیت اِس بات کی ہے کہ آپ کیسے پلٹ کر آتے ہیں۔ ہم نے پچھلے میچ سے بہت کچھ سیکھا اور آج اُسی پر عمل کیا۔
اپنی خراب فارم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سوریہ کمار نے تذبذب اور یقین کے بیچ ایک لائن کھینچی،میں نیٹس میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کر رہا ہوں۔ جب رنز آنے ہوں گے، تو آئیں گے۔ میں فارم سے باہر بالکل نہیں ہوں۔ یہ محض ایک الگ بات ہے کہ (پھر سے رنز) نہیں بن رہے۔
اُدھر ‘پلیئر آف دی میچ’ کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اپنی کامیابی کا راز کھولا اور اپنے انعام کو ایک معصوم رشتے کے نام کیا”کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جب آپ اپنی حکمتِ عملی کو صحیح طرح سے ادا نہیں کر پاتے۔ پچھلے میچ میں یہی ہوا تھا۔ آج میں نے بنیادی اصولوں پر عمل کیا اور اسی سے کامیابی ملی۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں کی، بس گیند کو صحیح جگہ پر پچ کیا اور وکٹ کی مدد کو استعمال کیا۔ اِس سرد موسم میں گیند سیم اور سوئنگ دونوں ہو رہی تھی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ایک سنسنی خیز بیان دیا ہے جس نے شائقین کے دلوں میں جوش بھر دیا ہے۔ اُن کا ماننا ہے کہ بے شک کپتان سوریہ کمار یادو اور نائب کپتان شبھمن گِل فی الحال رن نہیں بنا پا رہے ہوں، لیکن آئندہ فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ میں یہی دو اسٹار ہندوستان کو کامیابی کی چوٹی پر پہنچائیں گے۔
دھرم شالہ میں ہونے والے تیسرے ٹی-20 میچ میں کپتان سوریہ کمار (11 گیندوں پر 12 رن) اور شبھمن گِل (28 گیندوں پر 28 رن) ایک بار پھر ناکام رہے، جس پر سوال اٹھنا لازمی تھا۔ لیکن میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ابھیشیک شرما نے تمام تنقیدوں کو رد کرتے ہوئے ایک مضبوط یقین کا اظہار کیا ،میں ایک بات صاف صاف کہہ سکتا ہوں کہ یہ دونوں ہندوستان کو ورلڈ کپ میں میچ جتوائیں گے اور اس سے پہلے آنے والے میچوں میں بھی آپ انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ میں خاص طور پر شبھمن کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مجھے گِل پر شروع سے ہی بھروسہ ہے اور مجھے اُمید ہے کہ بہت جلد آپ سب لوگ اُس کے بلے سے ایک بڑی، دھماکہ خیز اننگز دیکھیں گے۔
میچ میں ہندوستان کی جیت کی بنیاد بولروں نے رکھی۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ہَرشِت رانا نے ارشدیپ سنگھ کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ ساتویں اوور تک صرف 30 کے اسکور پر اُن کے 4 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ان دونوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں اسپن جادوگروں، ورُن چکرورتی اور کلدیپ یادو نے بھی 2-2 وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کی کمر توڑ دی۔ ہاردک پانڈیا اور شیوَم دُوبے نے بھی سخت گیندبازی کی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 120 رن ہی بنا سکی۔
ابھیشیک شرما نے تیز گیندبازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمیں شروعات دی، مجھے لگا کہ میچ وہیں ختم ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق، سردیوں میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کا ایسا مظاہرہ ایک بہت بڑا اشارہ ہے۔ ٹیم صحیح راستے پر ہے اور ماحول انتہائی پُرجوش اور مثبت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز جوائن کرنے والے ہیں؟

Next Post

سڈنی واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 40 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

سڈنی واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 40 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.