جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in کھیل
A A
شکیب، نجم الحسن سے بند کیمرے میں ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ جانے کو تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لندن ،8 دسمبر(یواین آئی ) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ایک مکمل ہوم سیریز کھیل کر کرنا چاہتے ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 38 سالہ شکیب الحسن نے واضح کیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے۔
گزشتہ برس ستمبر میں ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل شکیب الحسن نے فوری طور پر ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے، تاہم حکومتی تبدیلی کے بعد انہیں وطن واپسی کے لیے سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی۔
سابق حکومت میں رکنِ پارلیمنٹ رہنے والے شکیب الحسن ایک سال سے زائد عرصے سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ وہ اب بھی مختلف لیگز میں اس لیے کھیل رہے ہیں تاکہ فٹ رہ سکیں اور موقع ملتے ہی وطن واپس آ کر ایک مکمل سیریزٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کھیل کر شائقین کے سامنے الوداع کہہ سکیں۔ ان کے مطابق یہ ان کا دیرینہ ارادہ ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت کا بدلہ گھر میں کھیل کر دیں۔رواں سال بنگلہ دیش کے سپورٹس ایڈوائزر آصف محمود نے بیان دیا تھا کہ سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکیب الحسن کو دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ نہیں دی جائے گی، جس سے ان پر غیرعلانیہ پابندی کی پہلی سرکاری تصدیق ہوئی۔
شکیب الحسن نے اپنے بالنگ ایکشن کے حوالے سے بھی انکشاف کیا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں حد سے زیادہ باؤلنگ کے باعث وہ تھکن کے نتیجے میں کچھ حد تک جان بوجھ کر غلط ایکشن استعمال کر رہے تھے۔ ایکشن ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد انہوں نے چند ہفتے کی ٹریننگ سے اپنا ایکشن درست کیا اور دوبارہ باؤلنگ کی اجازت حاصل کرلی۔شکیب الحسن نے عندیہ دیا کہ وہ جس بھی سیریز میں واپسی کریں گے، اسی میں تینوں فارمیٹس کھیل کر اپنے شاندار کیریئر کو باضابطہ طور پر ختم کر دیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نہرو نے وندے ماترم کے ٹکڑے کئے‘

Next Post

آرچر کے ساتھ لفظی تکرار،تلخی نہیں، مسابقت ہے ، اسمتھ نے ماحول کو ’مثبت مقابلہ‘ کہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

آرچر کے ساتھ لفظی تکرار،تلخی نہیں، مسابقت ہے ، اسمتھ نے ماحول کو ’مثبت مقابلہ‘ کہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.