گوہاٹی، 26 نومبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے کپتان رشبھ پنت نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 408 رنز کی شکست پر کہا کہ ہم ایک کھلاڑی اور ایک ٹیم کے طور پر بہتر کارکردگی پیش نہیں کر پائے۔جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کپتان پنت نے کہا”یہ مایوس کن ہے، لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بہترکرنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنی شاندار کرکٹ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم یقینی طور پر حاوی رہی، لیکن گھر میں کھیلتے ہوئے بھی آپ حریف کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ انہوں نے بہتر کرکٹ کھیلی، کرکٹ میں کسی کو بھی کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ میچ کے دوران کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جنہیں کھلاڑی اور ٹیم کے طور پر بھنانا ضروری ہوتا ہے، لیکن ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے؛





