مقبوضہ مغربی کنارا //
اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح چھاپے کے دوارن فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بیس سالہ نوجوان کی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنین شہر سے متصل مغربی کنارے کے شمال میں بدھ کی صبح کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیس سالہ رفیق ریاض گولی لگنے سے شہید ہوگیا ۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس بیس سالہ فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔