لندن /۶؍جولائی
برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید اوروزیرخزانہ رشی سونک نے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرصحت ساجد جاوید اوروزیرخزانہ رشی سونک نے چند منٹوں کے فرق سے استعفیٰ وزیراعظم بورس جانسن کو بجھوایا۔
دونوں مستعفی وزرا نے وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت چلانے کی صلاحیت پرسوال اٹھایا ہے۔وزیرصحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفاد میں کام نہیں کررہی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابینہ کے دو اہم وزرا کے مستعفی ہونے سے بورس جانسن کی حکومت کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
وزیرِاعظم کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے رکن پارلیمنٹ کرس پنچر کو ایک حکومتی عہدے پر لگانے اوراس کے بعد معافی مانگنے کے بعد دونوں وزرا نے استعفے دئیے۔