بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in کاروبار
A A
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

واشنگٹن/21نومبر//
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی پٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث بھارتی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ اس تجارت سے حاصل ہونے والی رقم تہران کے علاقائی دہشت گرد نیٹ ورکس کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی ہے، جو ’امریکا کیلئے براہِ راست خطرہ‘ ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ خزانہ نے ان شپنگ نیٹ ورکس پر پابندیاں لگائی ہیں جو ایران کی غیر قانونی تیل فروخت کے ذریعے ایرانی حکومت کی ’بد نیتی پر مبنی سرگرمیوں‘ کیلئے فنڈ فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی ایک ایئر لائن اور اس کی شاخیں بھی شامل ہیں جو ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروہوں کو اسلحہ اور سامان فراہم کرتی ہیں۔
خزانہ? محکمے کے آفیس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (OFAC) کی خصوصی نامزد شدہ افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے بھارتی شہریوں میں زائر حسین اقبال حسین سید، ذوالفقار حسین رضوی سید، مہاراشٹر کیRN Ship Management Private Limited اور پْنے کی TR6 Petro India LLPشامل ہیں۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق، وہ 17 اداروں، افراد اور جہازوں کو نامزد کر رہا ہے جو ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث ہیں۔ ان کا تعلق بھارت، پاناما، اور سیشلز سمیت کئی ممالک سے ہے۔
اسی دوران وزارتِ خزانہ نے 41 اداروں، افراد، جہازوں اور طیاروں کو نامزد کیا ہے تاکہ ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل برآمدات کے خلاف کارروائی تیز کی جا سکے اور ان مالیاتی ذرائع کو توڑا جا سکے جو ایران کی ’بد نیتی پر مبنی سرگرمیوں‘ کو سہارا دیتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی اس تجارت سے پیدا ہونے والی رقم ایران کے علاقائی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی اور ایسے ہتھیاری نظام کی خرید میں استعمال ہوتی ہے جو امریکی افواج اور اتحادیوں کیلئے براہِ راست خطرہ ہیں۔
بیان کے مطابق،TR6 Petro India LLP ایک بھارت میں قائم پٹرولیم مصنوعات کا تاجر ہے، جس نے اکتوبر 2024 سے جون 2025 کے دوران مختلف کمپنیوں سے ایران نڑاد بٹومِن کے 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی مصنوعات درآمد کیں۔
امریکا کہتا ہے کہ اسے ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت اور ترسیل سے متعلق ’اہم لین دین‘ میں ملوث ہونے پر نامزد کیا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کو بھڑکانے اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے وسائل فراہم کرتی رہتی ہے۔ یہ رویہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں شدت، دہشت گرد گروہوں کی حمایت، اور عالمی تجارت و بحری راستوں میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔
امریکا نے کہا کہ وہ ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث سمندری سروس فراہم کنندگان، ’ڈارک فلیٹ‘ آپریٹرز اور تاجروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔
امریکی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے صدارتی میمورنڈم 2 (NSPM-2) کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ایرانی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا اور اسے اپنے عدم استحکام پھیلانے والے اقدامات کیلئے درکار وسائل سے محروم کرنا ہے۔
بیان کے مطابق:
’جب تک ایران امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں، عالمی دہشت گردی کی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کیلئے آمدنی استعمال کرتا رہے گا، امریکا اس کے خلاف تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلیاں، غیر قانونی افراد کو مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار کرنا ہوگا

Next Post

اقوام متحدہ نے امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں
قومی خبریں

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

2026-07-05
گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل
اہم ترین

سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام۵ بجے کے بعد سیاحتیگاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

2026-07-01
’یو ٹی میں ایندھن اور ایل پی جی کی مناسب دستیابی‘
قومی خبریں

ایل پی جی بیک لاگ کم ہو کر 3.1 دن پر آیا: حکومت

2026-06-19
’یو ٹی میں ایندھن اور ایل پی جی کی مناسب دستیابی‘
قومی خبریں

گجرات سے عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو جوڑنے والی توانائی پائپ لائن سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: حکومت

2026-06-17
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
قومی خبریں

خوراک، ایندھن اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے سے خردہ مہنگائی 3.93 فیصد پر پہنچ گئی

2026-06-13
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

2026-06-02
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
قومی خبریں

ایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی

2026-05-26
Next Post

اقوام متحدہ نے امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.