بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مفت بجلی:آ بیل مجھے مار

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-21
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

اس کو کہتے ہیں کہ آ بیل مجھے مار اور… اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ ‘عمرعبداللہ نے خود ہی بیل کو انہیں مارنے کی عوت خاص دی … کسی اور نے نہیں ‘ بالکل بھی نہیں… اس لئے اب اگر بیل وزیرا علیٰ کو مار رہاہے اور… اور زور زور سے مار رہا ہے تو عمرعبداللہ اس کی شکایت کرنے والے آخری شخص ہو نے چاہئیں…پہلے نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ یقینا عمرعبداللہ شکایت نہیں کررہے ہیں‘ لیکن… لیکن اندر ہی اندر خود کو کوس رہے ہوں گے کہ… کہ انہوںنے اُس دن صبح کس کا منہ دیکھا تھا… اُس دن جس دن انہوں نے جموںکشمیر میں ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا … یہ وعدہ الیکشن جیتنے سے پہلے کا تھا… ہم نہیں جانتے ہیں کہ وزیرا علیٰ نے اُس دن کس کا منہ دیکھا تھا … لیکن اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو وہ یہ ہے کہ انہوں نے سوچا ہو گا کہ یہ وعدہ ہی تو ہے… اس سے پہلے بہت سے مراحل طے کرنے ہیں ‘ جن میںا لیکشن جیتنا اور پھر حکومت بنانا شامل ہے… پہلے یہ مراحل طے ہوں پھر دیکھیں گے… اور دیکھ لیجئے کہ بعد ازاں عمرعبداللہ الیکشن جیت بھی گئے ‘وزیرا علیٰ بھی بن گئے… وزیر اعلیٰ بنے ہو ئے انہیں ۱۳/۱۴ ماہ بھی ہو گئے لیکن… لیکن دو سو یونٹ بجلی کا وعدہ جہاں تھا وہیں ہے … مجال کہ اس نے ایک قدم بھی آگے کیا ہو… بالکل بھی نہیں کیا … ایسا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ جموںکشمیر میں باقی سب کشل منگل ہے صرف بجلی کا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے…یقین کریں ایسا نہیں ہے… کشمیر میں ایوریسٹ سے بھی بلند حوصلوں والے مسائل ہیں… جو اپنی جگہ سے رتی بھر بھی نہیں ہل رہے ہیں… ان کی بلندی کے ساتھ ساتھ ان کے حوصلے بھی بلند ہو تے جا رہے ہیں… لیکن لوگوں کو کی نظروں میں اگر ان مسئلوں کا بھی کوئی باپ ہے … تو وہ ہے ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی…کہ جیسے وزیر اعلیٰ صاحب نے باقی سارے مسائل حل کئے جو لوگ صرف اس ایک مسئلہ پر انہیں کھڑا کررہے ہیں… کٹہرے میں کھڑا کررہے ہیں… کریں اور یقینا کریں گے اور اس لئے کریں گے کہ … کہ بات بجلی کی… اُس بجلی کی جو کبھی پیٹ بھر کے کشمیریوں نے دیکھی ہی نہیں ‘ جو ان کے ہاں زیادہ تر ٹک نہیں پاتی ہے … کئی دہائیوں سے ٹک نہیںپاتی … کم بخت اسی بجلی کا وعدہ‘ وہ بھی مفت میں‘کرکے وزیر اعلیٰ نے جنتا کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے… اس لئے پبلک چیخ رہی ہے اور وزیر اعلیٰ کو یہ چیخیں براداشت نہیں ہو رہی ہیں … بالکل بھی نہیں ہو رہی ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

272 نامور بزرگ شہریوں نے راہل کے ای سی پر الزامات کو’ بے بنیاد‘ قراردیا

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے۳ روزہ ’اپنے ہنرمند کو جانیں‘ دستکاری جشن کا افتتاح کیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ

صوبائی کمشنر کشمیر نے۳ روزہ ’اپنے ہنرمند کو جانیں‘ دستکاری جشن کا افتتاح کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.