جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

"کسی سے بھی اتحاد ممکن، مگر شندے گروپ سے نہیں”:ادھو ٹھاکرے کی شندے دھڑے سے اتحاد کی تجویز پر شدید ناراضگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے ) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز سندھودرگ ضلع میں اپنی پارٹی کے بعض مقامی رہنماؤں کی جانب سے شیو سینا (شندے دھڑے ) کے ساتھ اتحاد کی تجویز پیش کیے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ یہ تجویز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے دور رکھنے کے مقصد سے پیش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، حال ہی میں کنکاولی میں ہونے والی ایک بند کمرہ میٹنگ میں ضلع کے سینا رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات، خاص طور پر کانکاولی میونسپل کونسل کے تناظر میں، شندے گروپ کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد مقامی رہنما سندیپ پراب، ویبھو نائک اور دیگر نے ممبئی میں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کر کے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹھاکرے نے واضح ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شیو سینا (یو بی ٹی) "سب کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے ، مگر شندے دھڑے کے ساتھ نہیں”، تو پھر ایسی تجویز کیسے دی جا سکتی ہے ۔
مقامی رہنماؤں نے دلیل دی کہ بی جے پی کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے نہ صرف شیو سینا کے دونوں دھڑے بلکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی متحد ہونا چاہیے ۔ ان کے مطابق، اس اتحاد سے ضلع میں بی جے پی کے اثر کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ تاہم ادھو ٹھاکرے نے کسی بھی طرح کی ہدایت جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے واضح کیا کہ شندے گروپ کے ساتھ کسی بھی سطح پر اتحاد ناقابل قبول ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کاروبار سہولت کی درجہ بندی میں کیرالہ مسلسل دوسرے سال سرفہرست

Next Post

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

2026-06-02
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پردھان کو فوری طور پر وزیر تعلیم کے عہدے سے ہٹائیں مودی: کانگریس

2026-06-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

2026-06-02
اردن کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف دفاعی نظام اور فوجی مصنوعات سے جنگ
قومی خبریں

پرگتی فوجی مشق مکمل، ہندوستان نے 12 دوست ممالک کو مقامی ہتھیار اور دفاعی نظام خریدنے کی پیشکش کی

2026-05-31
Next Post

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.