منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسام رائفلز ہاف میراتھن کا پانچواں ایڈیشن 14 دسمبر کو شیلانگ میں منعقد ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 08 نومبر (یو این آئی) آسام رائفلز ہاف میراتھن کا طویل انتظار کے بعد آنے والا پانچواں ایڈیشن اس سال 14 دسمبر کو میگھالیہ کے شیلانگ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان منتظمین نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ہندوستان کی سب سے قدیم نیم فوجی فورسز میں سے ایک، آسام رائفلز، جس کی بنیاد 1835 میں رکھی گئی تھی اور جو وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرتی ہے، نے یہ میراتھن پہلی بار 2021 میں منعقد کی تھی۔ اس کا مقصد فٹنس، بھائی چارے اور عوامی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔
پانچویں ایڈیشن میں 12 سال سے لے کر 60 سال سے زائد عمر کے 3000 سے زیادہ ایتھلیٹ تین مختلف فاصلوں — 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 21 کلومیٹر — میں حصہ لیں گے۔ شرکاء نہ صرف اپر شیلانگ کے خوبصورت راستوں پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے بلکہ 20 لاکھ روپے کی بھاری انعامی رقم کے لیے بھی مقابلہ کریں گے۔
منتظمین نے اس سال کی آسام رائفلز ہاف میراتھن کے لیے فِنِشر میڈل، سرمئی اور میرون رنگ کی جرسی اور دوڑ کے راستے کا بھی انکشاف کیا۔
اس موقع پر آسام رائفلز ہیڈکوارٹر کے نمائندہ کرنل نوجوت سنگھ (ایس ایم) نے کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آسام رائفلز ہاف میراتھن کا پانچواں ایڈیشن اس سال 14 دسمبر کو اپر شیلانگ میں منعقد ہوگا۔ یہ تقریب تقریباً 3000 سے زائد شرکاء کے ساتھ شمال مشرقی خطے میں دوڑ کا سب سے زیادہ منتظر جشن بن چکی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے انعامی رقم کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ ہمارا مقصد نہ صرف فوجی اہلکاروں کے درمیان صحت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے بلکہ عام شہریوں کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کے صحت مند اور فٹ انڈیا مشن سے جڑنے کی ترغیب دینا ہے۔”
5 کلومیٹر کی دوڑ سب کے لیے کھلی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر کی دوڑ میں چھ عمر کے زمروں (12-18، 18-30، 30-40، 40-50، 50-60 اور 60 سال سے زائد) کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ پانچ عمر کے زمروں (18-30، 30-40، 40-50، 50-60 اور 60 سال سے زائد) کے دوڑنے والے ہاف میراتھن (21 کلومیٹر کی دوڑ) میں حصہ لے سکیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گرد معاونین کیخلاف کریک ڈاون

Next Post

دھروو جریل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان اے نے دیا 417 رنز کا ہدف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

دھروو جریل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان اے نے دیا 417 رنز کا ہدف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.