منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار نے ہیزل وُڈ اور ابھیشیک کی تعریف کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in کھیل
A A
کلدیپ، اکشراور ورون کی سخت محنت،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا :سوریہ کمار

PM meets the Players of T 20 World Cup winning team at 7, Lok Kalyan Marg, in New Delhi on July 04, 2024.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

میلبورن، 31 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے جمعہ کے روز دوسرے بین الاقوامی ٹی-20 میچ میں آسٹریلیا کی چار وکٹ سے جیت میں جوش ہیزل وُڈ کی شاندار گیند بازی کو فیصلہ کن قرار دیا۔ انہوں نے ابھیشیک شرما کی ذمہ دارانہ اننگز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی وقت سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔
میچ کے بعد سوریہ کمار یادو نے کہا، ’’اگر آپ شروع میں ہی چار وکٹ گنوا دیتے ہیں تو واپسی کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کا کریڈٹ انہیں (ہیزل وُڈ) کو جاتا ہے، انہوں نے بہت عمدہ گیند بازی کی۔‘‘
اسی کے ساتھ انہوں نے ابھیشیک شرما کی 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’وہ اپنے کھیل کو اچھی طرح جانتے ہیں ، اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ اسے بدلنے کی کوشش نہیں کررہے۔ امید ہے کہ وہ ہمارے لیے ایسی مزید اننگز کھیلیں گے۔‘‘
میچ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) جوش ہیزل وُڈ نے پچ کو تیز گیند بازوں کے لیے مددگار قرار دیا اور تجربات کرنے کے بجائے تسلسل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگ رہا ہے کہ گیند ہاتھ سے بہت اچھی طرح نکل رہی ہے، چاہے میں کسی بھی فارمیٹ میں کھیلوں۔ میری کوشش یہی ہے کہ گیند کو صحیح جگہ پر ڈالوں اور دیکھوں کیا ہوتا ہے۔ سب کچھ متوازن محسوس ہو رہا ہے اور میں ایشیز کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔‘‘
یواین آئی۔ م س
انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے لگتا ہے سیکھنے کے لیے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہو سکتی۔ نیتھن ہر بار اپنا کام بہترین طریقے سے انجام دیتا ہے اور مشکل اوورز کو بھی سنبھالتا ہے۔ جلد ہی ہمارے پاس کئی تیز گیند باز ایک جگہ کے لیے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ میں کل گھر واپس جاؤں گا، ابھی بھی شیلڈ میچ کی تیاری کے لیے وقت ہے، اور پھر پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے لیے روانہ ہو جاؤں گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا پرعظیم کھلاڑیوں نے ہندوستان کی خواتین ٹیم کو مبارکباد دی

Next Post

وزیراعظم مودی نے سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

وزیراعظم مودی نے سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.