جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

’واقعے سے قبل ہوٹلوں میں سیاحوں کی موجودگی کی شرح۸۹تا۹۰فیصد تھی جو مئی۲۰۲۵میں۴تا۵فیصد تک گر گئی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

dal lake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۳۱؍اکتوبر
محکمہ سیاحت نے اسمبلی میں اعتراف کیا کہ۲۲؍اپریل۲۰۲۵کو پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے نے جموں و کشمیر کی سیاحت کو گہرا زخم دیا، جس کے نتیجے میں وادی میں سیاحوں کی آمد، روزگار اور معیشت پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوئے ۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد وادی کے متعدد معروف سیاحتی مقامات کو سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کرنا پڑا، جس سے سیاحوں کی نقل و حرکت محدود ہوئی اور بڑی تعداد میں بکنگ منسوخ ہوئی۔
محکمے کی طرف سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، واقعے سے قبل ہوٹلوں میں سیاحوں کی موجودگی کی شرح۸۹تا۹۰فیصد تھی جو مئی۲۰۲۵میں۴تا۵فیصد تک گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس زبردست گراوٹ نے سیاحت پر منحصر ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو متاثر کیا، جن میں ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹرز، ٹریول ایجنٹس، ہاؤس بوٹ اونرز، شکارہ آپریٹرز اور مقامی دستکار شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فی الوقت محکمہ سیاحت کے تحت کوئی ترغیبی یا مالی معاونتی اسکیم نافذ العمل نہیں ہے ، تاہم حکومت نے سیاحتی شعبے کی بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر تشہیری سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
محکمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو دوبارہ مستحکم کرنے ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور مقامی آبادی کے روزگار کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت کے سیاحتی ترقی کو معیشت کی بحالی کا اہم ذریعہ قرار دینے کے بلند بانگ دعوے اْس وقت بے نقاب ہو گئے جب سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ گزشتہ دو مالی برسوں میں اہم سیاحتی اداروں کو دی گئی رقومات اور اْن کے حقیقی اخراجات کے درمیان تشویش ناک تفاوت موجود ہے۔ یہ صورتحال مالی نظم و ضبط کی کمی اور انتظامی نااہلی میں اضافے کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو محکمہ سیاحت کے انچارج وزیر بھی ہیں، نے آج قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رنبیر سنگھ پٹھانیا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں جو اعداد و شمار پیش کیے، اْن سے پتہ چلتا ہے کہ سیاحتی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مختص بھاری رقوم یا تو خرچ ہی نہیں ہوئیں یا پھر جزوی طور پر استعمال کی گئیں، جس سے منصوبہ بندی، نگرانی اور مالی نظم کی عدم موجودگی آشکار ہوتی ہے۔
سال۲۰۲۳۔۲۰۲۴ میں محکمہ کو۲۵۳۷۵لاکھ روپے مختص کیے گئے اور پوری رقم جاری بھی کی گئی، لیکن صرف۴۳ء۱۲۸۶۳ لاکھ روپے خرچ ہوئے‘یعنی محض۷ء۵۰ فیصد استعمال۔ یہی رجحان مالی سال ۲۰۲۴۔۲۰۲۵میں بھی برقرار رہا، جب۵۰ء۲۶۸۴۲ لاکھ روپے کی مختص و موصولہ رقم میں سے صرف ۴۶ء۱۶۳۶۳ لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جو۶۱ فیصد استعمال ظاہر کرتا ہے۔
تفصیلی جائزے سے معلوم ہوا کہ تقریباً تمام نفاذی اداروں میں یہی صورتحال ہے۔ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر، جو سیاحتی مقامات کی تشہیر کا مرکزی ادارہ ہے، نے۲۰۲۳۔۲۰۲۴ میں۲۰۰۰ لاکھ روپے کی مختص رقم میں سے صرف۹۰ء۴۷۵ لاکھ روپے خرچ کیے، اور۲۰۲۴۔۲۰۲۵ میں۸۷ء۲۳۷۰ لاکھ میں سے محض۹۰ء۷۷۹لاکھ روپے یعنی بالترتیب ۲۴ فیصد اور ۳۳ فیصد استعمال۔
ڈائریکٹر ٹورازم جموں کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی، جس نے دونوں مالی برسوں میں بالترتیب ۴۲ فیصد اور ۷۳ فیصد رقم استعمال کی۔ مالی سال۲۰۲۳۔۲۴میں ۲۲۰۰ لاکھ روپے کے مقابلے میں ۰۱ء۹۲۸ لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ ۲۰۲۴۔۲۵ میں۵۱ء۲۰۰۷ لاکھ روپے میں سے۵۰ء۱۴۶۵ لاکھ روپے استعمال ہوئے۔ندائے مشرق ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی کا خزاں اجلاس ختم پانچ بلیں منظور‘ سات سو سے زائد سوالات پر بحث

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا قمروری میں نور جہاں پل کا افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا قمروری میں نور جہاں پل کا افتتاح

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا قمروری میں نور جہاں پل کا افتتاح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.