بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in کھیل
A A
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

گوہاٹی،30 اکتوبر (یو این آئی )
جنوبی افریقا نے ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 319 رنز بنائے۔ کپتان لورا وولوارٹ نے 143 گیندوں پر 169 کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی جس میں 20 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
تزمین برٹس نے 45 اور مریزان کیپ نے برق رفتار 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ شول ٹائرون 33 اور ناڈین ڈی کلرک 11 رنز رنز پر ناقابل شکست رہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے 4 اور لورین بیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جوابی اننگز 42.3 اوورز میں 194 رنز تک محدود رہی۔ ٹاپ تھری بیٹرز ایمی جونز، ٹیمی بیومونٹ اور ہیتھر نائٹ کو صفر کی خفت کا سامنا رہا۔
نیٹ اسکویر برنٹ 64 اور ایلیس کیپسی نے 50 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی تاہم ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کروا سکیں۔ ڈینی ویاٹ ہوج 34 اور لنزے اسمتھ 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مریزان کیپ نے 5 وکٹیں اڑاکر انگلش بیٹنگ لائن کی تباہی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ناڈین ڈی کلرک نے 2 جبکہ آیابونگا خاکا، ملابا اور سون لوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا سیمی فائنل آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان ہندوستان کے درمیان ہوگا۔
اب تک منعقدہ 12 ایڈیشنز میں سے آسٹریلیا 7، نگلینڈ 4 اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار چیمپئن بنی ہے۔ افریقی ٹیم ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میچ میں کئی انفرادی ریکارڈز پاش پاش کردیے۔
ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر لورا وولوارٹ جنوبی افریقی ٹیم کو ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچانے والی پہلی کپتان بن گئیں۔
لورا وولوارٹ نے کیریئر بیسٹ 169 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔
ان کی اس اننگز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز بنائے جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
یہ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔
لورا وولوارٹ ویمنز ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سنچری بنانے والی پہلی کپتان بن گئیں جبکہ یہ ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس اننگز کے دوران لورا وولوارٹ ویمنز ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی جنوبی افریقی کھلاڑی بنیں۔
اسی اننگز کے دوران لورا وولوارٹ نے ویمنز ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرینہ کپور خان اور متھالی راج نے ٹرافی واک آؤٹ کی قیادت کی

Next Post

چین خلائی اسٹیشن پر چوہوں پر مشتمل سائنسی تجربات کرے گا۔

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
چندریان تھری کو چاند پر بھیجنے کے بعد آدتیہ ایل ون خلائی جہاز سورج کی جانب روانہ

چین خلائی اسٹیشن پر چوہوں پر مشتمل سائنسی تجربات کرے گا۔

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.