بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’گزشتہ ایک سال میں۱۰ہزار سے زائد اسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں‘

مختلف محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کی پالیسی زیر غور: جل شکتی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کھیل
A A
’گزشتہ ایک سال میں۱۰ہزار سے زائد اسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳۰؍اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے اسمبلی میں بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے۱۰ہزار۸۹۴؍اسامیاں جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کو بھیجی گئی ہیں۔
حکومت نے کہا کہ ان میں سے۳ہزار۵۷؍اسامیاں اشتہار کے مرحلے پر یا جلد مشتہر ہونے والی ہیں،۱۱۶۴؍اسامیوں کے اشتہارات فعال ہیں، ۶ہزار۹۹؍اسامیاں امتحان کے مرحلے میں ہیں، جبکہ۵۷۴؍اسامیاں انتخاب کے آخری مرحلے میں ہیں۔
یہ تفصیلات اسمبلی میں رکن اسمبلی سنیل کمار شرما کے ایک سوال کے جواب میں حکومت کی جانب سے پیش کی گئیں۔
رکن اسمبلی کے سوال کے تحریری جواب میں حکومت نے کہا’’اب جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ پورا امتحانی عمل خود کراتا ہے ، جو پہلے منتخب ایجنسیوں کے ذریعے انجام دیا جاتا تھا۔ بورڈ نے سال۲۰۲۴میں۵ہزار۶۵۳؍اور ۲۰۲۵میں۷۶۳؍اسامیوں پر بھرتیاں مکمل کی ہیں، جب کہ باقی زیر التواء تقرریوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
حکومت نے بتایا کہ بھرتی کے عمل کو تیز تر اور شفاف بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کو اضافی افرادی قوت، جدید ٹیکنالوجی اور سادہ طریقہ کار کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے تاکہ امتحانات بروقت منعقد ہوں۔
حکومت کے جواب میں مزید کہا گیا کہ پورا بھرتی عمل مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور وقت بند نظام کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ تمام بھرتی ایجنسیوں کو مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ایک مؤثر مانیٹرنگ میکنزم قائم کیا گیا ہے تاکہ بھرتی کے پورے عمل کو معیاری، شفاف اور تیزتر بنایا جا سکے ۔
دریں اثنا جل شکتی محکمہ کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پالیسی زیرِ غور ہے۔
یہ بات وزیر نے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سجاد شفیع کے سوال کے جواب میں قانون ساز اسمبلی میں کہی۔
رانا نے کہا کہ محکمے میں کئی فیلڈ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے باعث عملے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ پی ایچ ای سب ڈویڑن اوڑی میں اسسٹنٹ لائن مین کے۱۲۵ عہدوں پر ملازمین تعینات ہیں، جبکہ صرف آٹھ لائن مین کی پوسٹیں خالی ہیں۔تاہم وزیر نے کہا کہ عوام کو پانی کی باقاعدہ فراہمی اور واٹر سپلائی اسکیمز کی مسلسل دیکھ بھال و آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے عبوری انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق یہ انتظامات محکمے کے دستیاب افرادی قوت… بشمول مستقل ملازمین اور یومیہ اجرت والے کارکنان … کی اندرونی تعیناتی کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ خالی اسامیاں باقاعدہ بھرتی، ترقی یا ازسرِنو تعیناتی کے ذریعے محکمانہ ضوابط کے مطابق پْر کی جا سکیں۔
(ندائے مشرق خبر)
۔۔۔۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی‘بھاجپا کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا

Next Post

’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.