جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی سنہا کا سرینگر میں ’ڈریم اسکول پراجیکٹ‘ کا افتتاح

’سرکاری اسکول ہی تعلیمی اصلاحات کے مستقبل کی قیادت کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی سنہا کا سرینگر میں ’ڈریم اسکول پراجیکٹ‘ کا افتتاح

sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۷؍ اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کے روز سرینگر کے تاریخی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کوٹھی باغ میں ڈریم اسکول پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پراجیکٹ جموں و کشمیر حکومت اور فیصل و شبانہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مارچ ۲۰۲۳ میں شروع کیا گیا تھا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’حکومتی اسکول بھارت کی تعلیمی اصلاحات کے مستقبل کی قیادت کریں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹکس لیب، ایس ٹی ای ایم انویشن سینٹرز، اسمارٹ کلاس رومز، جدید ڈیجیٹل ڈھانچہ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور ہمہ جہت تعلیمی ماحول ہر بچے کی پوشیدہ صلاحیت کو اجاگر کرے گا۔
سنہا نے کہا’’ہمارے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہی کا ہنر اور صلاحیت ملک کے مستقبل کی سمت طے کرے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم نے جموں و کشمیر کے تعلیمی نظام کو ایک ’اویسس آف ٹیلنٹ‘ بنانے کے لیے گہرے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ ڈریم اسکول پراجیکٹ حکومت کے اس عزم کی علامت ہے کہ جموں و کشمیر کے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم اور ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بڑے خواب دیکھ سکیں اور انہیں پورا کرنے کی جستجو پیدا ہو۔
پراجیکٹ کے تحت فیصل و شبانہ فاؤنڈیشن نے جدید سہولیات سے آراستہ مڈل اسکول بلاک تعمیر کیا ہے، جس میں روبوٹکس اور ایس ٹی ای ایم لیب، ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز، الگ کچن اور اسٹور روم کے ساتھ لنچ روم شامل ہیں۔ یہ ماڈل کیرالہ کے نڈکّاوْو اسکول کی کامیابی پر مبنی ہے، جسے گزشتہ پانچ برسوں سے بھارت کے سرکاری دن کے بہترین اسکولوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کا مقصد ہر اسکول کو جدت، شمولیت اور تحریک کا مرکز بنانا ہے تاکہ یہاں سے ایسے نوجوان تیار ہوں جو ملک کے مستقبل کی تشکیل کریں۔ انہوں نے کہا’’ہم ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہر طالب علم کو ترقی اور کمال کی جانب لے جائے … جہاں ان کی سماجی، جذباتی اور ذہنی نشوونما متوازن انداز میں ہو اور وہ مستقبل کے بہترین شہری بن سکیں‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں یو ٹی انتظامیہ نے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سب کے لیے تعلیم کی مساوی رسائی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدید ٹیکنالوجی و مہارتوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے طلبہ کو پانچ اصول بتائے‘حوصلہ پاؤ‘بڑے سوچو،‘بڑے خواب دیکھو‘تعلیمی سفر میں جرات کے ساتھ خطرات اٹھاؤ،اور دوسروں کے لیے ہمدردی و احساس پیدا کرو۔
سنہا نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ ایسا نظامِ تعلیم فروغ دیں جو تخلیق، تجسس، جدت اور تنقیدی سوچ کو انعام دے۔ ان کا کہنا تھا’’ہمیں ایسا نظام چاہیے جو تخلیق کو مقابلے سے متوازن رکھے ‘جہاں امتحانات یادداشت کے بجائے سمجھ، جدت اور تجربے پر مبنی ہوں، اور جہاں انفرادیت اور تخلیقی صلاحیت کو نمبروں اور تمغوں سے زیادہ اہمیت دی جائے۔‘‘
ایل جی سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بعد تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ، اور سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے ۔
ایل جی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے تدریسی منظرنامے میں ایک مثبت انقلاب برپا کیا ہے ، جہاں اسکول اب پرانے اور روایتی تعلیمی ڈھانچوں سے نکل کر جدید، تخلیقی اور طلبہ مرکوز تعلیم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’قومی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کی کارکردگی حیرت انگیز طور پر بہتر ہوئی ہے ‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں کے معیار کے برابر لایا جائے ، جس کے لیے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، تدریسی طریقوں کی جدید کاری، اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے ۔
ایل جی نے زور دیا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ طلبہ میں کثیر الجہتی صلاحیتیں، تخلیقی سوچ اور تنقیدی فہم پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا’’ہمیں بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچاننا اور اُن کی رہنمائی کرنا ہوگی تاکہ وہ اپنی پسندیدہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا سکیں‘‘۔
سنہا نے طالبات کی کامیابیوں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی لڑکیاں تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں دونوں میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔
منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی طالبات نہ صرف شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں بلکہ قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ آج کئی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بن چکی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ نئی نسل کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں اور وہ مستقبل کے چیلنجوں کا اعتماد کے ساتھ سامنا کر سکیں۔ڈی آئی پی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ جیسے حالات کے لئے ہمیں ہمیشہ تیار رہنا ہوگا:وزیر دفاع

Next Post

راجیہ سبھا انتخابات میں’کراس ووٹنگ‘پر اسمبلی میں ہنگامہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ

راجیہ سبھا انتخابات میں’کراس ووٹنگ‘پر اسمبلی میں ہنگامہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.