جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عرفان عمیر کا ٹینس بال کرکٹ سے رنجی ٹرافی تک کا سفر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ممبئی، 16 اکتوبر (یواین آئی ) رانچی کی تنگ گلیوں سے لے کر ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کے پر وقار مرحلے تک عرفان عمیر کا سفر انتہائی کامیاب اور متاثر کن ہے۔ کبھی ممبئی میں روزی روٹی کے لئے بہت جدوجہد کیا ۔لیکن ممبئی میں مقیم اس تیز گیند باز کی قسمت نے اس وقت کروٹ لی جب جموں اور کشمیر کے خلاف ممبئی کے لیے رنجی ٹرافی میں کھیلنے کا موقع ملا، جنہوں نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (ISPL) کے ذریعے اپنی بے مثال کامیابی سے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
عرفان اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے 2017 میں ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے مختلف ملازمتیں کیں، جن میں ویٹنگ ٹیبلز اور سو شی ریسٹورنٹ میں کام کرنا بھی شامل ہے۔ تاہم انتہائی مشکل حالات میں بھی کرکٹ پر مسلسل توجہ مرکوز رہی۔
ان کے کیریئر کا اہم موڑ آئی ایس پی ایل سیزن 2 میں آیا، جہاں انہیں فالکن رائزرس حیدرآباد نے منتخب کیا۔ اپنی زبردست رفتار اور شاندار کنٹرول کے ساتھ، عرفان نے جلدہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ان کا سب سے قابل ذکر لمحہ اس وقت آیا جب انہوں نے بنگلور اسٹرائیکرز کے خلاف ایک ہائی پریشرمیچ کے آخری اوور میں صرف تین رنز دے کر 10 رنز کا دفاع کیا، اسے بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں جگہ ملی۔ آئی ایس پی ایل نے انہیں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ انہیں مالی تحفظ اور ملک گیر پہچان بھی دلائی۔
ISPL میں اپنی کامیابی کے بعد عرفان نے T20 ممبئی لیگ 2025 میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بڑھتی ہوئی شہرت نے ممبئی کے سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرائی اور آخرکار انہوں نے اس سیزن میں باوقار رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کرنے کا موقع حاصل کیا۔
سورج سامت لیگ کمشنر اور ISPL کے کور کمیٹی کے رکن نے کہا، ہمارا مشن ہمیشہ ملک کے ہر کونے سے گراس روٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور پروان چڑھانا رہا ہے۔ عرفان کا ٹینس بال کرکٹ سے فرسٹ کلاس کرکٹ تک کا عروج ISPL کی حقیقی علامت ہے۔ ان کا سفر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہے، ہم ہندوستان میں صحیح پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ خواہشمند کرکٹرز کے لیے مزید مواقع اور ہندوستان بھر میں اپنی رسائی کو بڑھانا ہےأ
عرفان کی کامیابی ISPL کے ایک اور سٹار کھلاڑی ابھیشیک ڈالہور کی کامیابی کے بعد ہے، جنہیں لیگ میں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد IPL 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے نیٹ باؤلر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
عرفان اور ابھیشیک جیسی کہانیوں کے ساتھ، ISPL ہندوستان میں ٹینس بال کرکٹ اور پیشہ ورانہ کرکٹ کے درمیان ایک حقیقی پل بن کر ابھرا ہے۔ لیگ ایک بڑے اور دلیرانہ سیزن 3 کے ساتھ واپس آنے والی ہے، جو 9 جنوری سے 6 فروری 2026 تک سورت میں منعقد ہوگی، جس میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی اور نچلی سطح کے مزید کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی کی اربوں روپے مالیت کی حویلی غیر قانونی قرار

Next Post

ایما رادوکانو کا رواں ٹینس سیزن ختم ، کوچ فرانسیسکو روئگ برقرار رہیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

ایما رادوکانو کا رواں ٹینس سیزن ختم ، کوچ فرانسیسکو روئگ برقرار رہیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.