جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب’ ختم ہوگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-16
in عالمی خبریں
A A
غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب’ ختم ہوگیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

غزہ، 15 اکتوبر (یو این آئی) طویل خونریز محاصرے ، بھوک اور تباہی کے بعد آخرکار تنظیم ‘غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن’ اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے ۔
جمعرات 9 اکتوبر کی شام، اسرائیلی فوج کے انخلا کے پہلے مرحلے کے دوران جنوبی غزہ میں اس فاؤنڈیشن کے تمام امدادی مراکز ختم کردیے گئے ہیں۔
یہی مراکز کبھی غزہ کے بھوکے عوام کے لیے امید کا پیغام بن کر پیش کیے گئے تھے مگر جَلد ہی وہ خوف و ذلت کے اڈے بن گئے ، ان ہی مراکز کے گرد گولیوں کی گونج، چیخوں کی آوازیں اور لاشوں کی قطاریں اب بھی عوام کی یادوں میں تازہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ فاؤنڈیشن نومبر 2023ء میں منظرعام پر آئی، بظاہر یہ ایک امدادی ادارہ تھا مگر درحقیقت یہ اسرائیلی قبضے کے منصوبے کا حصہ تھی، ایک ایسا نظام جو انسانی ہمدردی کے نام پر غزہ کے عوام کو عسکری کنٹرول میں رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
اس کے تمام مراکز اسرائیلی فوجی نگرانی میں قائم کیے گئے تھے ، امداد لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت تلاشی، رکاوٹوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا، متعدد مواقعوں پر یہ مراکز فائرنگ کے واقعات کا مرکز بنے جن میں درجنوں فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔
بین الاقوامی اداروں کے انتباہ اور عوامی دباؤ کے بعد، حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ داری اب اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، خاص طور پر UNRWA، کے سپرد ہوں گی جس کے بعد اس فاؤنڈیشن کا کوئی کردار باقی نہیں رہے گا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے مذاکرات کے دوران فاؤنڈیشن کو برقرار رکھنے پر اصرار کیا تھا مگر فلسطینی وفد اور ثالث ممالک نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں خوراک، دوا اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، اقوامِ متحدہ کے مراکز پر حملوں اور امدادی قافلوں کی تباہی کے بعد اسرائیل نے اپنی قائم کردہ فاؤنڈیشن کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا تاہم حقیقت یہ تھی کہ امداد صرف محدود علاقوں تک پہنچتی جبکہ لاکھوں لوگ فاقوں کا شکار رہے ، فاؤنڈیشن کی مراکز کے اردگرد مسلح محافظوں کی فائرنگ سے سیکڑوں شہری بھی شہید ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے ۔
اگست 2025ء میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا کہ غزہ میں قحط کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ۔
غزہ فاؤنڈیشن کے کئی عہدیداروں کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، فاؤنڈیشن کے سربراہوں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے امدادی نظام کو سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا، متعدد ممالک نے ان اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کی درخواست دی ہے جبکہ کچھ کے خلاف بدعنوانی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مقدمات زیرِ غور ہیں۔
اب یہ تنظیم عملاً ختم ہو چکی ہے ، اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی اس کے مراکز مسمار کر دیے گئے ہیں اور ان کا وجود صرف تلخ یادوں تک باقی رہ گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں

Next Post

حماس ہتھیار ڈال دے ورنہ ہم اسے غیر مسلح کریں گے : ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

حماس ہتھیار ڈال دے ورنہ ہم اسے غیر مسلح کریں گے : ڈونلڈ ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.