جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈانی فوج نے مغربی سوڈان میں 100 سے زائد جنگجوؤں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

خرطوم، 13 اکتوبر (یو این آئی) سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) نے اتوار کو کہا کہ مغربی سوڈان کے شہر الفشر میں لڑائی میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کے 100 سے زیادہ جنگجو مارے گئے ۔
ایس اے ایف کے چھٹے انفنٹری ڈویژن نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اتوار کی صبح الفشر قصبے پر ملیشیا کے ایک شدید حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔ اس میں مزید کہا گیا ”ہماری افواج نے بہادری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، اہلکاروں اور آلات کو بڑا نقصان پہنچایا، ملیشیا کے 100 سے زیادہ جنگجو ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ۔”
سوڈان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ آر ایس ایف ڈرون حملوں میں الفشر میں ایک عارضی پناہ گاہ پر 57 شہری مارے گئے ، حالانکہ آر ایس ایف نے اتوار کو ہوئے بم دھماکے کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔
آر ایس ایف کے ترجمان الفتح قریشی نے ایک بیان میں کہا ”ہم واضح طور پر الفشر قصبے میں نقل مکانی کرنے والوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے فضائی یا توپ خانے کے حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں پھیلائے جانے والے جھوٹے دعووں کی تردید کرتے ہیں۔”
سوڈان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ڈینس براؤن نے اتوار کو شمالی دارفور میں شہریوں کو بار بار اور جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی ‘سخت مذمت’ کی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے ایک بیان میں کہا ‘اسپتالوں، پناہ گاہوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ میں بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے اور شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپنی سابقہ اپیل کا اعادہ کرتا ہوں۔’
الفشر میں مئی 2024 سے پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں، ایک طرف ایس اے ایف اور اتحادی افواج اور دوسری طرف آر ایس ایف کے درمیان اور حالیہ دنوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے ۔ ایس اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان تنازعہ میں ، جو اپریل 2023 میں شروع ہوا، ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں، جس سے ملک کے انسانی بحران میں اضافہ ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے افغان سرحد بند کردی،کشیدگی میں اضافہ

Next Post

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے ، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکی صدر کا یکم نومبر سے چین پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے ، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا: ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.