جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز 390 رنز پر ڈھیر،ہندوستان کو جیت کے لیے 121 رنز کا ہدف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی ) کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ (تین وکٹوں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو ویسٹ انڈیز کو 390 پر ڈھیر کردیا۔ ہندوستان کو جیتنے کے لیے اب 121 رنز درکار ہیں اور اسے ایک دن سے زیادہ کا وقت باقی ہے۔
جسٹن گریوز نے چائے کے بعد اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 85 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں تین چوکے بھی شامل تھے۔ جسپریت بمراہ نے 119ویں اوور کی پانچویں گیند پر جےڈن سیلز (32) کو آؤٹ کیا، جس سے فالو آن کھیل رہی ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 390 کے اسکور پر سمٹ گئی ۔ جسٹن گریوز اور جےڈن سیلز نے 10ویں وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑے۔ اس جوڑی نے 22 سے زائد اوورز تک بیٹنگ کی۔
اس سے قبل شائی ہوپ نے لنچ کے بعد اپنی سنچری مکمل کی۔ کچھ ہی دیر بعد محمد سراج نے انہیں بولڈ کر دیا۔ شائی ہوپ نے 214 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ یہ ہوپ کی تیسری اور ہندوستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔ یہ سنچری ہوپ کے سنچری بنانے کے لیے آٹھ سال کے انتظار کے بعد آئی ہے۔ انہوں نے آخری سنچری 2017 میں بنائی تھی۔
اس کے بعد کلدیپ یادو نے ٹیون املاچ (12)، کپتان روسٹن چیس (40) اور کھری پیری (0) کو آؤٹ کیا۔ جومل واریکن (3) کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ اینڈرسن فلپ (2) کو بھی بمراہ نے آؤٹ کیا۔ چائے کے وقت تک ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 361 رنز بنا لیے تھے اور اس کی برتری کو 91 رنز تک بڑھا دیا تھا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کل کے اسکور سے دو وکٹ پر 173 رنز پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں جان کیمبل نے چھکا لگا کر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری کے لیے 174 گیندوں کا سامنا کیا، نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ وہ سات سال میں ہندوستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل روسٹن چیس نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ رویندرا جڈیجہ نے 64ویں اوور میں انہیں ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کی تیسری وکٹ دلائی۔ انہوں نے 199 گیندوں پر 115 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کھانے کے وقت تک ویسٹ انڈیز کا اسکور تین وکٹ پر 252 تک پہنچ چکا تھا۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ واشنگٹن سندر اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکو گف نے پیگولا کو ہرا کر ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا

Next Post

ہری ہرن امسکرونن نے ترکئے انٹرنیشنل چیلنج میں دو ڈبلز ٹائٹل جیتے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

ہری ہرن امسکرونن نے ترکئے انٹرنیشنل چیلنج میں دو ڈبلز ٹائٹل جیتے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.