جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوری میں پاکستان ٹیم کا دورہ سری لنکا متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

جنوری 2026 میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ان دنوں آئندہ سال کی سیریز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت میں 8، 10 اور 12 جنوری کو میچز رکھنے پر اتفاق ہوگیا تاہم دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کو رواں سال نومبر میں پاکستان آنا ہے، پہلے 11 سے 15 نومبر تک میزبان کے ساتھ تین ون ڈے میچز ہوں گے، پھر 17 سے 29 نومبر تک افغانستان کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے، البتہ پاک افغان کشیدگی کے سبب ابھی واضح نہیں کہ ٹرائنگولر سیریز ہوگی یا پاک سری لنکن ٹیمیں باہمی میچز کھیلیں گی۔
دوسری جانب، پی سی بی نے ایشیا کپ کے بعد قومی کرکٹرز کے لیگز این او سی معطل کر دیے تھے، کرکٹ آسٹریلیا کی بگ بیش کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے، البتہ اگر جنوری کا دورہ سری لنکا طے ہوگیا تو این او سی کا معاملہ مزید گمبھیر ہو جائے گا۔
آسٹریلوی لیگ 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہونی ہے، اس میں 7 پاکستانی پلیئرز شریک ہوں گے۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز، محمد رضوان اور حسان خان میلبورن رینیگیڈرز، شاہین شاہ آفریدی برسبین ہیٹ، حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، حارث رؤف میلبورن اسٹارز اور شاداب خان سڈنی ٹھنڈرز میں شامل ہیں، گو کہ بابر اور رضوان فی الحال پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سیٹ اَپ کا حصہ نہیں لیکن مستقبل میں واپسی ہو سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوشنا چنپا نے جاپان اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Next Post

کوکو گف نے پیگولا کو ہرا کر ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

کوکو گف نے پیگولا کو ہرا کر ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.