جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھا آغاز کرنے کی امید :شان مسعود

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

کراچی، 11 اکتوبر (یواین آئی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے اور ٹیم اس سیریز میں مثبت آغاز کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ سیزن کے نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے، مگر ٹیم نے ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔
شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم نے بھرپور تیاری کی ہے، کوشش یہی ہے کہ سیریز کا آغاز کامیابی سے ہو۔ پچھلے سیزن میں نتائج مثالی نہیں تھے، مگر اس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔”
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا بنیادی شرط ہے اور ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ٹیم کو ضرور حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق، اگر میچز میں چھ چھ سو رنز بنیں تو نتیجہ خیز مقابلہ ممکن نہیں رہتا، اس لیے باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔
کپتان نے اسپنر ساجد خان کے حوالے سے بتایا کہ وہ ٹیم کے اہم باؤلر ہیں اور حالیہ وائرل انفیکشن سے صحتیاب ہو کر پریکٹس میں واپس آگئے ہیں۔ "ساجد نے آج بولنگ کی ہے، ان کی فارم بہتر لگ رہی ہے، ٹیم فائنل ہونے پر وہ اولین ترجیح ہوں گے۔”
شان مسعود نے کہا کہ ٹیم کے حتمی اسکواڈ میں 12 سے 13 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ ایک بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ "ہماری کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کریں۔”
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ایشیائی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، تاہم ان کی ٹیم نے اسپنرز کے خلاف کھیلنے پر خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بابر اعظم ہمارے لیے ایک بڑی وکٹ ہوں گے، ہم جانتے ہیں کہ انہیں جلد آؤٹ کرنا کتنا ضروری ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گل اور جڈیجہ کی شاندار کارکردگی سےہندوستان کی ویسٹ انڈیز پر گرفت مضبوط

Next Post

آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.