جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’اپنے کاریگر کو جانیے‘: جہلم کے کنارے کشمیر کے گمنام کاریگروں کو خراجِ تحسین

کشمیر کی دستکاری صرف اشیاء کی تیاری نہیں بلکہ یہ وادی کی ثقافتی شناخت کی جیتی جاگتی علامت بھی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in تازہ تریں
A A
’اپنے کاریگر کو جانیے‘: جہلم کے کنارے کشمیر کے گمنام کاریگروں کو خراجِ تحسین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

’سرینگر/۱۱؍اکتوبر
وادیٔ کشمیر کی صدیوں پرانی دستکاری وراثت کے رنگا رنگ جشن میں آج محکمہ دستکاری و ہینڈلوم کشمیر نے جہلم ریور فرنٹ پر ’’نو یور آرٹسَن‘کے عنوان سے ایک منفرد پروگرام کا آغاز کیا۔
اس یادگار تقریب کا افتتاح کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ نے کیا، جس سے دو ماہ طویل ثقافتی سلسلے کی باضابطہ شروعات ہوئی۔ ڈائریکٹر ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹس مسرّت اسلام سمیت محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کی دستکاری صرف اشیاء کی تیاری نہیں بلکہ یہ وادی کی ثقافتی شناخت اور معاشی ڈھانچے کی جیتی جاگتی علامت ہے۔انہوں نے کہا ’’آج کی تیز رفتار دنیا میں کاریگر اکثر پردے کے پیچھے رہ جاتے ہیں، جبکہ اصل کہانی ان کے ہاتھوں میں ہے‘‘ ۔
اسی تناظر میں، محکمہ نے ’’سول فل کشمیر‘‘ مہم کے تحت ’’نو یور آرٹسَن‘‘ کو ایک انقلابی پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد کاریگروں اور خریداروں کو ایک ہی چھت تلے لانا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف ہنرمندوں کی زندگیوں اور ان کے فن کی کہانیاں سامنے لائی جا رہی ہیں بلکہ مارکیٹ سے براہِ راست تعلق قائم کر کے ان کے روزگار کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تقریب کے اہم مقاصد میں کاریگروں کو براہِ راست عوام کے سامنے اپنے فن کے مظاہرے کا موقع دینا، ’’سول فل کشمیر‘‘ برانڈ کے تحت وادی کی اصل دستکاری کو اجاگر کرنا، مارکیٹ تک رسائی بڑھانا، نوجوانوں اور سیاحوں میں کشمیر کے متنوع ہنر سے آگاہی پیدا کرنا اور کاریگروں کی معاشی بہتری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔
آج کے افتتاحی پروگرام میں مختلف دستکاروں کے براہِ راست مظاہرے، عوامی گفتگو، نمائش و فروخت کے اسٹالز اور ثقافتی پروگراموں نے جہلم کنارے کو ایک پْرمسرت اور فنکارانہ ماحول میں بدل دیا۔
اس موقع پر سات ممتاز کاریگر ، پشمینہ باف مسعود احمد، پیپر ماشی کے ماہر مقبول احمد جان، پدم شری ایوارڈ یافتہ کانی شال کے کاریگر فاروق احمد میر، نیشنل ایوارڈ یافتہ سوزنی کاریگر محبوب علی بیگ، قالین باف شاہنواز صوفی، اخروٹ کی لکڑی کے نقش کار محمد یوسف موران، اور خطم بندھ کے ماہر علی محمد گیرو ‘ اپنی فنکاری کے ساتھ نمایاں رہے۔
وکرم جیت سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا، ’’یہ اقدام ہمارے کاریگروں کے لیے امید کی کرن ہے، جو ان کے فن کو براہِ راست دنیا تک پہنچاتا ہے۔ سول فل کشمیر کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے ورثے کو محفوظ کر رہے ہیں بلکہ اسے معاشی ترقی کے دھاگے میں بھی پرو رہے ہیں۔‘‘
ترجمان کے مطابق ’’نو یور آرٹسَن‘‘ سیریز سے عوامی اور سیاحتی دلچسپی میں اضافہ، کاریگروں کو نئی مارکیٹ تک رسائی، فروخت میں اضافہ، ’’سول فل کشمیر‘‘ برانڈ کی وسیع تشہیر اور مستقبل کی مہمات کے لیے اہم دستاویزی مواد کی تیاری متوقع ہے۔
محکمہ دستکاری و ہینڈلوم کشمیر بطور نوڈل ایجنسی آئندہ مہینوں میں اس منصوبے کو سرینگر کے مختلف تاریخی مقامات پر شراکت دار اداروں کے تعاون سے مرحلہ وار نافذ کرے گا۔ڈی آئی پی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی

Next Post

سرینگر میں ’بڑے‘ مہاجر اراضی اسکینڈل کی تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سرینگر میں ’بڑے‘ مہاجر اراضی اسکینڈل کی تحقیقات شروع

سرینگر میں ’بڑے‘ مہاجر اراضی اسکینڈل کی تحقیقات شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.