جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی پارلیمنٹ کے ارکان کا انتخاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in عالمی خبریں
A A
شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی پارلیمنٹ کے ارکان کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

مقامی کمیٹیوں کے ارکان نے اتوار کے روز شام میں عبوری پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کا عمل شروع کیا، جسے غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے ، کیونکہ ارکان کا ایک تہائی حصہ براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے مقرر کیا جا رہا ہے ۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی کی تشکیل احمد الشرع کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے ، جن کی افواج نے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کی تھی جس نے 13 سال سے زائد طویل خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔
مقامی کمیٹیوں کے درجنوں ارکان شام کی نیشنل لائبریری (جسے پہلے اسد نیشنل لائبریری کہا جاتا تھا) کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے ۔
منتظم کمیٹی کے مطابق 1500 سے زائد امیدواروں میں صرف 14 فیصد خواتین ہیں، تمام امیدوار اسمبلی کی 210 نشستوں کے لیے میدان میں ہیں، جس کی مدتِ کار 30 ماہ ہوگی اور اسے بڑھایا جا سکے گا۔
احمد الشرع کو 210 رکنی ایوان میں سے 70 نمائندوں کو براہِ راست نامزد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، باقی 2 تہائی ارکان کا انتخاب مقامی کمیٹیوں کے ذریعے کیا جائے گا جنہیں الیکشن کمیشن نے مقرر کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو خود الشرع کی جانب سے تعینات کیا گیا ہے ۔ تاہم جنوبی شام کا دروز اکثریتی صوبہ السویدا، جو جولائی میں فرقہ وارانہ خونریزی کا شکار ہوا تھا، اور ملک کا کردوں کے زیرِ کنٹرول شمال مشرقی حصہ اس عمل سے فی الحال باہر ہیں، کیونکہ یہ علاقے دمشق کے کنٹرول سے باہر ہیں اور ان کے لیے مختص 32 نشستیں خالی رہیں گی۔
دمشق کے ایک کیفے میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے 77 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم لوئی العرفی نے کہا کہ میں حکام کی حمایت کرتا ہوں اور ان کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن یہ حقیقی انتخابات نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عبوری مرحلے میں ایک ضرورت ہے ، لیکن ہم براہِ راست انتخابات چاہتے ہیں۔
مارچ میں اعلان کردہ ایک عبوری آئین کے تحت، آنے والی پارلیمنٹ قانون سازی کے اختیارات استعمال کرے گی، یہاں تک کہ مستقل آئین تیار کر کے نئے انتخابات منعقد کیے جائیں۔
الشرع کا کہنا ہے کہ فی الحال براہِ راست انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، کیونکہ خانہ جنگی کے دوران لاکھوں شامی شہری اندرونی طور پر بے گھر ہو گئے یا بیرون ملک پناہ گزین بنے اور ان کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔
حتمی ناموں کی فہرست پیر (آج) کو جاری کی جائے گی۔
قواعد کے مطابق امیدوار سابق حکومت کے حامی نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی علیحدگی یا تقسیم کو فروغ دینے والے ہوں، امیدواروں میں شامی نژاد امریکی ہنری حمرہ بھی شامل ہیں، جو 1940 کی دہائی کے بعد سے پہلے یہودی امیدوار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی کارکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

Next Post

بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا مؤقف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا مؤقف

بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا مؤقف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.