جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شنگھائی ماسٹرز:نوویک جوکووچ کوارٹرفائنل میں،جینک سنر زخمی ہو کر باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

بیجنگ 06 اکتوبر(یو این آئی ) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ اور ڈنمارک کے ہولگر رونے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے نامور ٹینس سٹارعالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن جینک سنر انجری کے باعث تیسرے راؤنڈ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر انجری کے باعث تیسرے راؤنڈ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔
دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی اور عالمی نمبر ٹو 24 سالہ جینک سنرکا مقابلہ نیدرلینڈز کے ٹیلن گریکسپور کے خلاف تھا تاہم سخت مقابلے کے بعد تیسرے سیٹ میں ٹانگ کی تکلیف کے باعث مزید کھیل جاری نہ رکھ سکے اور مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ میچ کے سکور 6-7(3-7)،7-5اور 3-2 تھا کہ جینک سنر انجری مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پائے ۔
سربیا کے 38 سالہ نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں جرمنی کے حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ڈنمارک کے ہولگر رونے نے تیسرے میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ہوگو ہمبرٹ کو شکست دی ۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں 38 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو6-4، 5-7 اور 3-6سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں فاتح سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی جمے انتونی منار کلار سے ہوگا۔
تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 22 سالہ ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی ہوگو ہمبرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کا کامیاب دن

Next Post

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی؟ محمد عامر نے وضاحت دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی؟ محمد عامر نے وضاحت دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.