جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کی مداخلت سے غزہ معاہدے کا مسودہ تبدیل، پاکستان کا موقف غیر یقینی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

اسلام آباد، یکم اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیے جانے کے ایک روز بعد ہی اس کے مسودے پر اختلافات کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات منگل کو وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی پریس کانفرنس سے بھی ظاہر ہوئی، جہاں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر 8 مسلم ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی ترامیم شامل نہ کی گئیں تو امریکہ کا غزہ امن منصوبہ قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز امریکہ نے جاری کی ہے ، گویا پاکستان کے پالیسی ساز خود کو اس منصوبے سے الگ ظاہر کررہے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے ٹرمپ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں اس کی 100 فیصد حمایت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہمارا مسودہ نہیں، جو ہم نے انہیں بھیجا تھا، کچھ اہم نکات ہیں جنہیں ہم شامل کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ شامل نہ ہوئے تو انہیں شامل کیا جائے گا’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے اعلان کوان کی طرف سے اعلان’ سمجھا جائے ۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان 8 مسلم ممالک کی جانب سے دیے گئے مشترکہ اعلامیے پر قائم ہے ، اگر کوئی فرق ہوا، تو ہم اسی پر چلیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے میں فلسطینیوں کی ایک آزاد ٹیکنوکریٹ حکومت قائم کرنے کی بات کی گئی ہے ، جس کی نگرانی ایک بین الاقوامی ادارہ کرے گا، جو زیادہ تر فلسطینیوں پر مشتمل ہوگا۔
بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کا حصہ بننے کے امکان کے بارے میں وہ محتاط رہے ۔
انہوں نے کہا کہ زمین پر فلسطینی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوں گے ، ان کی مدد کے لیے علیحدہ افواج بھی ہوں گی، انڈونیشیا نے اس کے لیے 20 ہزار فوجی دینے کی پیشکش کی ہے ، مجھے یقین ہے پاکستان کی قیادت بھی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف غزہ کے لیے ایک خصوصی فورس ہوگی اور اس کی تعیناتی کا انتظام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دستاویزی شکل میں درج ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت 8 ممالک نے یہ معاملہ صدر ٹرمپ کے سامنے بہت فعال انداز میں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے ۔
وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ سے ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنا، بے گھر افراد کی واپسی کا انتظام، غزہ کی تعمیرِ نو اور اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوششوں کو روکنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقاصد انہیں (ٹرمپ) بتائے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد فیصلہ ہوا کہ اجلاسوں کی تفصیلات خفیہ اور کلاسفائیڈ رہیں گی۔
اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ سعودی ہم منصب نے انہیں پیغام بھیجا کہ 5 ممالک مشترکہ اعلامیے پر متفق ہوگئے ہیں اور پاکستان کی رضامندی بھی ضروری ہے ، اور انہوں نے انڈونیشیا اور یو اے ای سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ ترامیم تجویز کیں اور سعودی وزیر خارجہ سے دوبارہ بات کی، پھر ایک نظرثانی شدہ مسودہ مجھے بھیجا گیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک

Next Post

مغربی کنارے کے کسی حصے کی اسرائیل میں شمولیت پر سعودی عرب کا مؤقف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
مغربی کنارے کے کسی حصے کی اسرائیل میں شمولیت پر سعودی عرب کا مؤقف

مغربی کنارے کے کسی حصے کی اسرائیل میں شمولیت پر سعودی عرب کا مؤقف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.