جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

امنجوت اور دیپتی کی بدولت ہندوستان کا فاتحانہ آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in کھیل
A A
ہندوستان کی بنگلہ دیش پر 110 رنوں سے بڑی جیت

ٰIndian Womens Team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

گوہاٹی، 30 ستمبر (یو این آئی) امنجوت کور (57 اور ایک وکٹ) اور دیپتی شرما (53 اور تین وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت سری لنکا کو 59 رن سے شکست دے کر خواتین کے ورلڈ کپ میں فاتحانہ شروعات کی۔
بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان نے آٹھ وکٹوں پر 269 رن بنائے۔ سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت جیت کے لئے 271 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن اس کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ہندوستان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور اسے کوئی موقع نہیں دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو (43) اور نیلاکشی ڈی سلوا (35) کے علاوہ کوئی اور بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکا۔ ہرشیتھا سمارا وکراما نے 28 رنوں کا تعاون دیا۔
ہندوستان کی اننگ میں شاندار نصف سنچریاں بنانے والی امنجوت اور دیپتی نے گیندبازی میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی نے 54 رن پر تین اور امنجوت نے 37 رن پر ایک وکٹ حاصل لیا۔ اسنیہ رانا اور شری چرنی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
تعاقب کے دوران، ہندوستان کو سری لنکا سے صرف ایک بار خطرہ محسوس ہوا، وہ تھا کپتان اٹا پٹو اور ہرشیتھا سماراویکرما کے درمیان دوسرے وکٹ کی شراکت کے دوران۔ جب ہندوستان کی یارکر گیندوں کی بوچھاڑ سے اسے توڑا، تو سری لنکا کی اننگ پوری طرح سے لڑکھڑا گئی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ اس مقابلے میں بارش سے دو مرتبہ خلل پڑا۔ پہلے اووروں کی تعداد گھٹا کر 48 اور پھر 47 کر دی گئی۔ ہندوستان نے اپنے چھ وکٹ محض 124 رنز پر گنوا دیے تھے لیکن امنت جوت اور دیپتی کی نصف سنچریوں نے ہندوستانی اننگ کو سنبھال لیا۔ دیپتی آخری گیند پر آؤٹ ہوئیں۔
امن جوت کور ورلڈ کپ میں نمبر آٹھ پر بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے والی دوسری کھلاڑی بن گئیں۔ یہ نمبر آٹھ بلے باز کا ورلڈ کپ میں بہترین اسکور بھی ہے۔ امن جوت نے 56 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ دیپتی نے 53 گیندوں پر 53 رنز میں تین چوکے لگائے۔
ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان کی خاتون ٹیم 200 رن کا اسکور بھی نہیں بناسکے گی۔ رناویرا نے ایک ہی اوور میں تین جھٹکے دیتے ہوئے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا۔ ہرلین دیول اور جیمیمہ روڈریگز کے بعد ہرمن پریت کور بھی پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد اپنے اگلے ہی اوور میں رناویرا نے رچا گھوش کو بھی شکار بنایا اور ہندوستان محض 124 کے اسکور پر چھ وکٹ گنوا بیٹھا۔ لیکن یہاں سے دیپتی شرما اور امنجوت کور کے درمیان شاندار سنچری شراکت ہوئی اور دونوں نے ہی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ اس کے بعد اسنیہا رانا کی تیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے اسکور بورڈ پر 269 رنز جوڑ لیے۔
پرتیک راول نے 37 اور ہرلین دیول نے 48 رنز کا تعاون دیا جبکہ اسمرتی مندھانا 8 اور کپتان ہرمن پریت کور 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جیمیمہ روڈرگز کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ اسنیہا رانا نے 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رنز بنائے، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
سری لنکا کی جانب سے انوکا رناویرا نے 47 رنز کے عوض سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

Next Post

صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ،ابھیشیک شرما کو ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس حاصل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ،ابھیشیک شرما کو ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس حاصل

صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ،ابھیشیک شرما کو ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس حاصل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.