جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’قوم کی تعمیر میں آر ایس ایس کا کردار قابل ستائش‘

متعدد حملوں کے باوجود سنگھ نے کبھی تلخی کا اظہار نہیں کیا اور ہمیشہ ’’راشٹر پرم‘‘ کے اصول پر کام جاری رکھا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
وزیر اعظم کا 13 تا 15 ستمبرمیزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

’سنگھ کی روح کو دبانے کی کئی کوششیں ہوئیں، جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور الزامات لگائے گئے‘

نئی دہلی/یکم اکتوبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں اس تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعدد حملوں کے باوجود سنگھ نے کبھی تلخی کا اظہار نہیں کیا اور ہمیشہ ’’راشٹر پرم‘‘ کے اصول پر کام جاری رکھا۔
یہاں آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مودی نے سنگھ کی قوم سازی میں خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس نے ملک کے ہر کونے تک رسائی حاصل کی ہے، ذات پات اور مذہب کی تقسیم کو ختم کر کے ہم آہنگی قائم کرنے اور شمولیاتی سماج کا پیغام دینے کا مقصد اپنایا۔
مودی نے کہا ’’سنگھ نے انگریزوں کے مظالم کے خلاف جدوجہد کی۔ ان کی واحد دلچسپی ہمیشہ وطن سے محبت رہی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سنگھ کے کارکنان نے آزادی کے متوالوں کو پناہ دی اور اس کے رہنما بھی تحریک آزادی کے دوران جیل گئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سنگھ کی روح کو دبانے کی کئی کوششیں ہوئیں، جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور الزامات لگائے گئے۔
مودی نے کہا’’آر ایس ایس نے کبھی تلخی کا مظاہرہ نہیں کیا، چاہے ان پر جھوٹے مقدمات بنانے کی کوشش ہوئی، چاہے انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا یا دیگر چیلنجز آئے، کیونکہ ہم اس سماج کا حصہ ہیں جو اچھے اور برے دونوں کو قبول کرتا ہے۔‘‘ یہ بات انہوں نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد سنگھ پر عائد پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اْس وقت کے سنگھ کے سربراہ مادھو گولوالکر کو بھی غلط مقدمے میں پھنسا کر جیل بھیجا گیا۔انہوں نے کہا ’’لیکن جب وہ باہر آئے تو انہوں نے پْر سکون دانائی کے ساتھ کہا: کبھی کبھار زبان دانتوں کے نیچے آجاتی ہے، لیکن ہم دانت نہیں توڑتے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ’سویم سیوک‘ کو جمہوریت اور آئینی اداروں پر غیر متزلزل اعتماد ہے، جس نے انہیں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔انہوں نے کہا، ’’جب ایمرجنسی نافذ کی گئی، تو اسی اعتماد نے ہر سویم سیوک کو اس کا سامنا کرنے کی طاقت دی۔‘‘
مودی نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکے کا بھی اجراء کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ’۱۰۰ روپے کے سکے کے ایک طرف قومی نشان ہے اور دوسری طرف بھارت ماتا کی شان دار شبیہ ہے جو ورَدہ مدرہ میں دکھائی گئی ہے، ان کے ساتھ شیر بھی ہے جبکہ سویم سیوک عقیدت و ایثار کے ساتھ ان کے آگے جھک رہے ہیں۔‘‘
مودی نے کہا، ’’یہ پہلی بار ہے کہ بھارت ماتا کی شبیہہ کو آزاد بھارت کی کرنسی پر شامل کیا گیا ہے، جو فخر اور تاریخی اہمیت کا لمحہ ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ وجے دشمی کے دن آر ایس ایس کی بنیاد ۱۰۰ برس قبل رکھی گئی تھی، یہ محض اتفاق نہیں تھا بلکہ ایک ایسی روایت کی تجدید تھی جو ہزاروں برس سے جاری ہے۔انہوں نے کہا، ’’سنگھ اپنی ابتداء سے ہی حب الوطنی اور خدمت کی مترادف رہا ہے۔‘‘
مودی نے زور دے کر کہا کہ آر ایس ایس ’’ایک بھارت، عظیم بھارت‘‘ پر یقین رکھتا ہے لیکن آزادی کے بعد کوششیں کی گئیں کہ اسے قومی دھارے میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’بھارت کی جان ہمیشہ اتحاد میں تنوع رہی ہے، اگر یہ اصول ٹوٹ جائے تو بھارت کمزور ہو جائے گا۔ چیلنجوں کے باوجود سنگھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور بے لوث ہو کر ملک کی خدمت کر رہا ہے۔‘‘
صد سالہ تقریبات کا اہتمام وزارتِ ثقافت نے کیا تھا، جن میں آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابالے، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیکھاوت شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ ۱۹۲۵ میں ناگپور میں کیشو بلی رام ہیڈگوار نے آر ایس ایس کی بنیاد رکھی تھی، جسے ایک رضاکار تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا تاکہ شہریوں میں ثقافتی بیداری، نظم و ضبط، خدمت اور سماجی ذمہ داری کو پروان چڑھایا جا سکے۔
مودی خود بھی ایک وقت میں آر ایس ایس کے ’’پراچارک‘‘ رہے ہیں اور بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے ایک قابل منتظم کے طور پر اپنی پہچان قائم کی، جس کی نظریاتی تحریک کا ماخذ یہی ہندوتوا تنظیم ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘

Next Post

ڈیبرونر کی گولڈن ہیٹ ٹرک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

ڈیبرونر کی گولڈن ہیٹ ٹرک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.