جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تل ابیب، 29 ستمبر(یو این آئی) اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کے لیے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔
برطانوی جریدے ٹیلی گراف’ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل نیتن یاہو قیادت سمیت حماس کے مکمل خاتمے کو ہی غزہ میں جنگ بندی کا واحد راستہ قرار دے چکے ہیں۔ تاہم اتوار کو انہوں نے بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ امن منصوبے کی لیک شدہ تفصیلات کی تصدیق کی اور کہا کہ حماس کو حفاظتی گزرگاہ مل سکتی ہے ۔
انہوں نے فاکس نیوز’ سے کہا کہ ‘اگر حماس کے رہنما جنگ ختم کریں اور تمام یرغمالیوں کو رہا کریں، تو ہم انہیں جانے دیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب منصوبے کا حصہ ہے ، میں اسے پہلے سے نہیں بتانے جا رہا کیونکہ ہم اس وقت یہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
اتوار کو عرب میڈیا میں لیک ہونے والی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ، اسرائیل کی جانب سے عوامی طور پر معاہدہ قبول کیے جانے کے 48 گھنٹے کے اندر غزہ میں موجود تمام 48 یرغمالیوں کو رہا کرنے کی صورت میں ہی حماس کے رہنماؤں کو محفوظ گزرگاہ دینے کے لیے تیار ہوں گے ۔
ٹائمز آف اسرائیل نے منصوبے کے چیدہ نکات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے کئی سو فلسطینی سیکیورٹی قیدیوں اور غزہ جنگ کے بعد گرفتار کیے گئے ایک ہزار افراد کو رہا کرے گا، نیز کئی سو فلسطینیوں کی لاشیں بھی واپس کرے گا۔
منصوبے کے مطابق حماس کے جو رہنما ‘پرامن بقائے باہمی’ کا عہد کریں گے ، انہیں معافی دی جائے گی جبکہ جو اراکین غزہ چھوڑنا چاہیں انہیں وصول کرنے والے ممالک تک محفوظ راستہ دیا جائے گا۔
دریں اثنا، خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے ، جن کا مقصد ایک مشکل اور دیرینہ غزہ امن منصوبے کو پایئہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عرب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد تقریباً 2 سال سے جاری جنگ ختم کرنے ، حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور اس تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے ۔
انہوں نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر عندیہ دیا کہ ایک بڑی پیش رفت ہونے والی ہے ، سب تیار ہیں، کچھ خاص ہونے جا رہا ہے ، پہلی بار، ہم یہ کر دکھائیں گے ۔
7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری سے اب تک 65 ہزار 549 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان نے سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے امریکی شہری کو رہا کیا

Next Post

روس کو کسی کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں: میدوی ایدف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
روس کو کسی کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں: میدوی ایدف

روس کو کسی کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں: میدوی ایدف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.