جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تروپتی پرسادم تنازع، سپریم کورٹ کی ہائی کورٹ کے حکم پر روک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے اُس حکم پرروک لگا دی، جس میں کہا گیا تھا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ترو مالا تروپتی دیوستھانم میں پرسادم تیار کرنے میں استعمال ہونے والے مبینہ ملاوٹی گھی کی جانچ کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے ۔
چیف جسٹس بی آر گوائی، جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس این وی انجاریہ پر مشتمل بینچ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کی درخواست پر متعلقہ فریقوں کے وکلا کی دلیلیں سننے کے بعد ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگانے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اُس تبصرے پر بھی روک لگا دی کہ سی بی آئی ڈائریکٹر نے الزامات کی جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے الگ ایک افسر کو نامزد کرکے عدالتِ عظمیٰ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے ۔
تین رکنی بینچ نے کہا کہ جب پوری جانچ کی نگرانی سی بی آئی ڈائریکٹر خود کر رہے تھے تو ایس آئی ٹی کے ذریعہ کسی دوسرے افسر کو تفتیش سونپنے میں کوئی غلطی نہیں تھی۔
بینچ نے سوال کیا، "اگر ایس آئی ٹی کسی خاص افسر کو مقرر کرنا چاہتی ہے ، تو اس میں کیا غلط ہے ؟”
ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے کڈورو چِنّپّنا کی جانب سے پیش ہونے والے ایک وکیل نے بینچ کے سامنے دلیل دی کہ سپریم کورٹ کے حکم میں یہ واضح طور پر ذکر تھا کہ ایس آئی ٹی میں سی بی آئی کے دو افسر، ریاستی پولیس کے دو افسر اور انڈین فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) کا ایک سینئر افسر شامل ہونا چاہیے ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ اس میں کسی اور کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم بینچ نے پوچھا، "کیا ایس آئی ٹی نے جانچ کی نگرانی ختم کر دی ہے ؟ وہ تو صرف ایک تفتیشی افسر کی تقرری کر رہی ہے ، جو اُن کے کنٹرول میں کام کر رہا ہے ۔”
مدعا علیہ کی نمائندگی کرنے والے ایک اور وکیل نے دلیل دی کہ مذکورہ افسر تفتیشی افسر کا کردار ادا کر رہا تھا اور ان کے مؤکل کو بیان دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدعا علیہ کو ہراساں اور دھمکایا جا رہا تھا۔
اس پر بینچ نے وکیل سے کہا، "آپ شکایت درج کریں۔”
سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ سی بی آئی ڈائریکٹر نے ایس آئی ٹی کے ساتھ میٹنگ کی اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
بینچ کو بتایا گیا کہ یہ افسر، تفتیشی افسر(آئی او)، "صرف ایک ریکارڈ کیپر” تھا اور سی بی آئی ڈائریکٹر نے اسے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی تھی۔
مسٹر مہتا نے کہا، "ایس آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے ۔ آئی او محض ایک ریکارڈ کیپر ہے ۔۔۔”
آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے اپنے متعلقہ فیصلے میں مانا تھا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر نے جے وینکٹ راؤ نامی ایک افسر کو (جو باضابطہ طور پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے ) معاملے کی تفتیش کرنے کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کی ہدایات کے برخلاف کام کیا۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ راؤ کو بطور خاص ایس آئی ٹی میں ریاست کے نمائندوں میں سے ایک کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کی 2024 کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں ڈائریکٹر کے ذریعہ نامزد دو سی بی آئی افسران، ریاست کے ذریعہ نامزد آندھرا پردیش پولیس کے دو افسران اور ایف ایس ایس اے آئی کا ایک سینئر افسر شامل ہونا چاہیے تھا۔
چِنّپّنا نے راؤ پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان میں بچوں کی شادی کی شرح میں حیرت انگیز کمی: جے آر سی رپورٹ

Next Post

مودی جی کی تحریک سے ہر کونے میں صفائی کا عزم پہنچ چکا ہے : کوثر جہاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
مودی جی کی تحریک سے ہر کونے میں صفائی کا عزم پہنچ چکا ہے : کوثر جہاں

مودی جی کی تحریک سے ہر کونے میں صفائی کا عزم پہنچ چکا ہے : کوثر جہاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.