پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں ہند۔پاک سے پہلے کرکٹرز کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں یہ پیغام دیا کہ صرف کھیل پر توجہ دیں، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ کی۔ مئیک ہیسن نے جیت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں ہندستان کو کافی دیر تک دباؤ میں رکھا مگر میچ ختم کرنے کے لیے ہمیں یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ہوگا اور یہی ہماری اصل آزمائش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیم نے مسلسل کامیابیوں کے بعد اعتماد حاصل کیا ہے اور اب کھلاڑی اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ ہندستان اب تک 8 بار ایشیا کپ ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار جیت سکا ہے۔
فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے لیے تین میسکوٹس کا اعلان کر دیا
زیورخ، 26 ستمبر (آیو این آئی ) فیفا نے جمعرات کو 2026 ورلڈ کپ کے لیے تین آفیشل میسکوٹس کا اعلان کیا – کناڈاا کا ’میپل‘، میکسیکو کا جیگوار "زائیو” اور امریکہ کا گنجا عقاب "کلچ”، جو تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کی نمائندگی کریں گے۔ "میپل،” "زائیو” اور "کلچ” کو اتحاد، تنوع اور فٹ بال کے لیے مشترکہ جذبے کی علامت کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ ہرمیسکوٹس کو اپنے ملک کی ثقافت اور روح کی عکاسی کرتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹیو نے کہا، "Maple, Zayu اور Clutch خوشی، توانائی اور یکجہتی کے جذبے سے بھرے ہوئے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے کہ فیفا ورلڈ کپ ہی۔ وہ دل جیتیں گے اور پورے شمالی امریکہ اور اس سے باہر کی تقریبات کو متاثر کریں گے۔2026 کا فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک منعقد ہوگا اور تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔





