یشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگہ دیش کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔
پاکستان بنگہ دیش کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔شاہین آفریدی شاہ آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہین آفریدی کا یہ 10 واں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہے، جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔




