بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا ” غزہ تعمیر نو ” کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in عالمی خبریں
A A
عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا ” غزہ تعمیر نو ” کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

نیویارک، 25 ستمبر (یو این آئی) سعودی عرب، امریکہ، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ یہ وہ منصوبہ ہو جو عرب ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے منصوبے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات پر بھی مبنی ہو اور فلسطینی قیادت کی حمایت کے لیے بین الاقوامی مدد کے ساتھ ہو۔
ان 9 ملکوں کے رہنماؤں نے منصوبوں کی کامیابی اور غزہ میں فلسطینیوں کی زندگیوں کی تعمیر نو کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔
یہ امریکہ اور آٹھ عرب اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ایک کثیر جہتی سربراہی اجلاس کے دوران ہوا۔ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔
یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر منعقد ہوا اور اس کی مشترکہ میزبانی قطر کے امیر شیخ تمیم، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔
اجلاس میں شریک عرب ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے رہنماؤں نے اس اجلاس کی دعوت دینے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور غزہ کی پٹی میں ناقابل برداشت المناک صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسانی تباہی اور بھاری جانی نقصان اور اس کے خطے پر سنگین نتائج اور پوری مسلم دنیا پر اس کے اثرات کو بیان کیا۔ رہنماؤں نے جبری نقل مکانی کو مسترد کیا اور چھوڑ جانے والے لوگوں کی واپسی کی اجازت دینے کی مشترکہ پوزیشن کی دوبارہ تصدیق کی۔
کثیر جہتی سربراہی اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ اس اجلاس کو ایک پرامن اور علاقائی تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف صحیح راستے پر ایک آغاز بنانے کے لیے رفتار کو برقرار رکھنا اہم ہے ۔ غزہ کی پٹی میں جنگ کو ختم کرنے اور ایک فوری جنگ بندی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور کافی انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ یہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے ۔
عرب اسلامی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کی اور جنگ کو ختم کرنے اور ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے افق کھولنے کے لیے ٹرمپ کی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مغربی کنارے اور القدس میں مقدس مقامات میں استحکام حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبے کی تفصیلات تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات کی کوششوں کے لیے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
اسی دوران اسرائیلی افواج بدھ کو غزہ شہر میں گہرائی میں داخل ہو گئیں۔ اس سے ان فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا جو وہاں اس امید میں رہ گئے تھے کہ اسرائیل پر بڑھتا ہوا جنگ بندی کا دباؤ انہیں اپنے گھروں سے محروم ہونے سے بچا لے گا۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو جنوب کی طرف جانے کا انتباہ دیا لیکن بہت سے رہائشیوں نے عدم تحفظ اور بھوک کی وجہ سے ایسا کرنے سے خطرے میں پڑنے کے خوف کا اظہار کیا۔ اسرائیلی افواج، جو اگست سے دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر کے اندر داخل ہو رہی ہیں، نے حملے کو روکنے کی اپیلوں کو نظر انداز کر دیا ہے ۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حماس کے جنگجوؤں کے آخری گڑھ کو تباہ کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر سخت تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا

Next Post

تھائی لینڈ کی حسینہ سے ایک دن میں ہی تاج واپس لے لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا
عالمی خبریں

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

2026-10-28
صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم
عالمی خبریں

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

2026-10-28
عالمی خبریں

یوکرین جنگ کے دوران شمالی کوریا کے فوجیوں کو میدانِ جنگ کا قیمتی عملی تجربہ حاصل ہو رہا ہے: امریکی جنرل

2026-10-28
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین

2026-10-28
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
عالمی خبریں

امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

2026-10-28
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا

2026-10-28
عالمی خبریں

سمندری طوفان ارنب کے خطرے کے پیش نظر نیپال میں ہائی الرٹ، شدید بارش، تیز ہواؤں اور برف باری کا خدشہ

2026-10-28
عالمی خبریں

ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک

2026-10-28
Next Post
تھائی لینڈ کی حسینہ سے ایک دن میں ہی تاج واپس لے لیا گیا

تھائی لینڈ کی حسینہ سے ایک دن میں ہی تاج واپس لے لیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.