جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس کے صدارتی واک آف فیم میں بائیڈن کے پورٹریٹ کی جگہ ‘آٹومیٹک پین’ کی تصویر لگائی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

واشنگٹن، 25 ستمبر (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایک نئی "صدارتی واک آف فیم” گیلری کی نقاب کشائی کی۔ اس میں اب تک کے تمام امریکی صدور کی تصاویر موجود ہیں لیکن سابق صدر جو بائیڈن کی تصویر غائب ہے ۔
ویسٹ ونگ کالونیڈ میں ایک دیوار پر سونے کے فریموں میں آویزاں، یہ تصاویر پہلے صدر جارج واشنگٹن سے شروع ہوتی ہیں اور موجودہ صدر مسٹر ٹرمپ تک جاری رہتی ہیں۔ تاہم، مسٹرٹرمپ کے فوری پیشرو مسٹر بائیڈن کی تصویرنظر نہیں آرہی ہے ۔ اس کے بجائے ، اس جگہ پر دستخط کرتے ہوئے ‘آٹومیٹک پین’ کی تصویر لگا دی گئی ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر بائیڈن کے ناقدین کا الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر حکومت نہیں چلائی اور امریکہ کا انچارج کوئی اور تھا۔ مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسٹر بائیڈن نے صرف دستخط کیے تھے ۔ مسٹر بائیڈن نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کو شکست دی تھی لیکن اس بار مسٹر ٹرمپ نے واپسی کی لیکن اس بار ان کا سامنا مسٹر بائیڈن سے نہیں بلکہ ہندوستانی نژاد کملا ہیرس سے ہوا، جو ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیں۔
اس مہینے کے شروع میں مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ "میرے خیال میں انہوں نے صرف ایک دستاویز پر دستخط کیے ، یا ان چند دستاویزات میں سے ایک جن پر انھوں نے دستخط کیے ، اپنے بیٹے کے لیے معافی تھی۔” انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آٹوپین کو "غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا تھا۔”
مسٹر ٹرمپ نے اپنے پیشرو کے دور میں ملک چلانے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
مسٹر بائیڈن نے بارہا ایسے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فیصلے ان کے اپنے تھے اور آٹوپین کے استعمال کی مکمل اجازت تھی۔ امریکی قانون کے تحت، اس ڈیوائس کے ساتھ دستخط شدہ دستاویزات کی وہی قانونی قدر ہوتی ہے جو صدر کی طرف سے منظور ہونے پر ہاتھ سے لکھے ہوئے دستخطوں کی ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ اس "واک آف فیم” گیلری کی تعمیر وائٹ ہاؤس کی ایک جامع تزئین و آرائش کا حصہ ہے ، جس میں اوول آفس میں سونے کی پرت چڑھانا، روز گارڈن میں فلوریڈا کی ان کی اسٹیٹ کے مطابق بنایا گیا سنگ مرمر کا صحن، ایک نیا بال روم اور وائٹ ہاؤس کے لان پر دو 27 میٹر اونچے فلیگ پولز کی تنصیب شامل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی جاں بحق

Next Post

اسرائیل کو روکنے کیلئے صرف امریکی صدر دباؤ ڈال سکتے ہیں: شہزادہ ترکی بن فیصل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

اسرائیل کو روکنے کیلئے صرف امریکی صدر دباؤ ڈال سکتے ہیں: شہزادہ ترکی بن فیصل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.