جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in عالمی خبریں
A A
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 23 ستمبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی جانب سے دو دشمن ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی خاطر کی گئی مذاکرات کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔
یہ ردعمل ، وینزویلا کے دو حزب اختلاف رہنماؤں کے جنوبی امریکہ کے قریب امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کی حمایت کرنے اور اسے جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
ٹرمپ نے منشیات کے خلاف آپریشن کے دائرہ کار میں آٹھ جنگی جہاز اور ایک آبدوز جنوبی کیریبین بھیجی ہے ۔ اس کاروائی کو وینزویلا ممکنہ حملے کی تیاری سمجھتا ہے ۔
حالیہ ہفتوں میں امریکی فوجیں منشیات کے شبے میں وینزویلا کی تین کشتیوں کو تباہ کرچُکی ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اتوار کے روز وینزویلا حکومت نے مادورو کا ٹرمپ کو ارسال کردہ ایک خط جاری کیا تھا۔ اس خط میں مادورو نے ، انہیں منشیات فروش جتھوں کی قیادت کا قصوروار ٹھہرانے سے متعلق، امریکی الزامات کو "بالکل جھوٹ” قرار دیا اور ٹرمپ سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
پیر کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے مادورو کے خط کو "جھوٹ کا پلندہ” قرار دیا اور کہا تھا کہ وینزویلا کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ امریکی حکومت مادورو حکومت کو غیر قانونی” سمجھتی ہے ۔
کریبین میں حالیہ امریکی تعیناتی گذشتہ کئی سالوں میں بڑی ترین تعیناتی ہے ۔ مادورو نے ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے پہلے دورِ صدارت کی طرح اس دفعہ بھی ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
پیر کی رات اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں مادورو نے کہا تھا کہ "یہ پہلا خط تھا، میں یقینی طور پر مزید بھیجوں گا۔” انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کا مقصد "وینزویلا کی صداقت کا دفاع کرنا” ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز

Next Post

غزہ کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے : وزیر اعظم پولینڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
غزہ کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے : وزیر اعظم پولینڈ

غزہ کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے : وزیر اعظم پولینڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.