جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in عالمی خبریں
A A
چین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

بیجنگ، 23 ستمبر (یو این آئی) چین نے جدید انجینئرنگ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تعمیر کیے گئے ڈیم میں پانی بھرنے کا آغاز کردیا۔
چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں واقع 247 میٹر بلند یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا ‘کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم’ ہے ۔ اس کی بلندی ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور یہ منصوبہ مکمل طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے ۔
داشیشیا نامی یہ منصوبہ ناصرف آبپاشی اور بجلی کی پیداوار میں انقلاب لائے گا بلکہ اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی نے اسے مقررہ وقت سے کئی ماہ قبل تکمیل کے قریب پہنچا دیا ہے ۔
اس منصوبے کی خاص بات اس کی تعمیر میں مکمل طور پر خودکار اور ذہین ٹیکنالوجی کا استعمال ہے ، اس میں بغیر ڈرائیور کے مشینیں چلانے سے لے کر مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن (منصوبے کا ڈیجیٹل ہمزاد) اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا نے اس تعمیراتی عمل کو ‘تھری ڈی پرنٹنگ’ جیسا قرار دیا ہے ، جس نے زلزلوں اور دیگر جغرافیائی چیلنجز پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اگلے سال مکمل ہونے پر یہ ڈیم 1.17 ارب کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے تارم اور آقسو دریا کے بیسن میں 5 لاکھ 33 ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 50 ہزار کلو واٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ یہ ڈیم سالانہ 1.9 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا جو لاکھوں گھروں کو روشن کرنے کے لیے کافی ہو گی۔
جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی بدولت یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے 8 ماہ قبل ہی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم کی قسم ناصرف کم لاگت اور محفوظ سمجھی جاتی ہے بلکہ یہ زلزلوں کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت رکھتی ہے ۔
چینی حکام نے ماحولیاتی تحفظ کو بھی مدِنظر رکھا ہے اور منصوبے کے قریب دریائے تارم کے قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار مچھلیاں چھوڑی ہیں۔
داشیشیا ڈیم منصوبہ چین کی انجینئرنگ اور تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو زیادہ موثر، محفوظ اور تیز رفتار بنا سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا انتقال

Next Post

وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی

وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.