کوپن ہیگن، 23 ستمبر (یو این آئی) کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر پروازیں ایک ڈرون کے نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی پولیس نے ابھی تک کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے ارد گرد دیکھے گئے ڈرونز کی قسم یا تعداد کی تصدیق نہیں کی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ڈرون کہاں سے آئے یا کہاں سے گئے ہیں۔ ڈپٹی پولیس انسپکٹر جیکب ہینسن نے صحافیوں کو بتایا ”ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہیں، لیکن ہم موجودہ صورتحال کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ڈرون نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک پروازیں معطل رہیں، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق تقریباً 00:30 بجے ایئرپورٹ پر آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
افسران کے مطابق، پیر کی شام کوپن ہیگن ہوائی اڈے کے گرد و نواح تین بڑے ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ، جس سے تقریباً چار گھنٹے تک ہوائی اڈے پر پروازیں اور لینڈنگ روک دی گئی۔
ایک بیان میں، ہوائی اڈے نے بار بار تاخیر اور منسوخی کے بارے میں خبردار کیا اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے پرواز کی صورت حال کی معلومات حاصل کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ڈرون روسی نژاد تھے ، مسٹر ہینسن نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ۔
کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ کے اوپر کی فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق تقریباً 20:30 پر نامعلوم ڈرون کی وجہ سے بند کردی گئی۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلاٹ رڈار 24 نے اطلاع دی ہے کہ ہوائی اڈے پروازیں بند کئے جانے کی وجہ سے کوپن ہیگن جانے والی کم از کم 35 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔
ہوائی اڈے کے ترجمان نے این آر کے میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ڈرون نگرانی کی وجہ سے ہوائی اڈے کے اوپر کی فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق 00:00 بجے بند کر دی گئی تھیں اور تمام پروازوں کو قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
مسٹر ہینسن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ڈنمارک پولیس صورت حال واضح کرنے کے لیے ناروے کے افسران کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔






