جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عثمان ڈیمبیلے کا کارنامہ’بیلن ڈی اور‘ جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

پیرس،23 ستمبر(یو این آئی ) پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور (Ballon d’Or) جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان کھلاڑی بن گئے ہیں، جس پر ان کے شائقین اور فٹبال ماہرین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
فرانسیسی کلب پی ایس جی کے لیے کھیلنے والے 28 سالہ ڈیمبیلے کو یہ اعزاز گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی یادگار فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ڈیمبیلے نے پچھلے سیزن میں تمام مقابلوں میں 35 گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو نہ صرف لیگ اور کپ ڈبل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کلب کی تاریخ میں پہلی بار یورپ کا سب سے بڑا اعزاز یعنی چیمپئنز لیگ جیتنے میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ میونخ میں کھیلے گئے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0-5 سے شکست دی، جس میں ڈیمبیلے کا کھیل پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا۔
بیلن ڈی اور کے لیے اس سال کے مقابلے میں بارسلونا کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار لامین یامال اور دیگر بڑے کھلاڑی شامل تھے، تاہم ڈیمبیلے نے شاندار پرفارمنس کی بدولت سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ 2024 میں یہ ایوارڈ اسپین اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر روڈری نے جیتا تھا، جبکہ اس سے پہلے کئی برسوں تک یہ ٹرافی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان گردش کرتی رہی۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد عثمان ڈیمبیلے نے جذباتی خطاب میں کہا، ’’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، یہ پی ایس جی کے ساتھ ایک ناقابلِ یقین سیزن تھا۔ یہ انفرادی ٹرافی ہے لیکن حقیقت میں یہ پوری ٹیم کی اجتماعی کامیابی ہے۔ ان کے شاندار سیزن کا اعتراف کرتے ہوئے پی ایس جی کے کوچ لوئس اینریکے کو بھی سال کے بہترین کلب کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری جانب خواتین کا بیلن ڈی اور ایوارڈ اسپین کی اسٹار پلیئر آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار اپنے نام کیا، جس سے وہ بھی خواتین کے عالمی فٹبال میں نمایاں مقام پر براجمان رہیں۔ ڈیمبیلے کی اس کامیابی کو نہ صرف فرانس بلکہ پوری مسلم دنیا میں تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہول چاہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے لیے سرے میں شمولیت

Next Post

آسٹریلیائی کرکٹرز ایشیز سیریز کی تاریخیں بھول گئے، ویڈیو وائرل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا

آسٹریلیائی کرکٹرز ایشیز سیریز کی تاریخیں بھول گئے، ویڈیو وائرل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.