ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چینی ایئر لائن نے تاریخ ساز پرواز کے لیے ٹکٹ کی فروخت شروع کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-23
in عالمی خبریں
A A
چینی ایئر لائن نے تاریخ ساز پرواز کے لیے ٹکٹ کی فروخت شروع کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

بیجنگ، 22 ستمبر(یو این آئی) چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز کے لیے ٹکٹ کی فروخت شروع کر دی، یہ پرواز 29 گھنٹے طویل ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ایئر لائن نے اپنی اُس پرواز کے لیے ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں جو دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز بننے والی ہے ، یہ پرواز بحر الکاہل کے پار تقریباً 12,000 میل تک پھیلی ہوگی۔
یہ پرواز چین کے شہر شنگھائی سے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس تک 29 گھنٹے کے مقررہ وقت میں اڑے گی، شنگھائی کو بیونس آئرس سے جوڑنے والی نان اسٹاپ تجارتی پرواز 4 دسمبر 2025 کو شروع ہوگی۔
ہفتہ وار دو بار چلنے والی اس پرواز میں بوئنگ 777-300ER استعمال کیا جائے گا، جو ہوائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اگرچہ پرواز میں آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں تکنیکی اسٹاپ شامل ہوگا، جہاں یہ ایندھن بھرنے کے لیے 2 گھنٹے کے لیے رکے گی، لیکن بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارات کے مطابق یہ ”براہ راست” پرواز ہی ہوگی، اس دوران مسافر طیارے ہی میں رہیں گے ۔
طویل ترین پرواز کا اعزاز اس وقت سنگاپور ایئر لائنز کے پاس ہے ، جو سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ اور نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے درمیان نان اسٹاپ پرواز چلاتی ہے ، سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز 18.5 گھنٹے طویل ہے اور اس دوران یہ 15,300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے ۔
چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی ویب سائٹ کے مطابق دسمبر کی پروازوں کے لیے صرف ایک طرفہ اکانومی کلاس کے ٹکٹ 1538 سے 2270 امریکی ڈالر کے درمیان کی قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ بزنس کلاس کے ٹکٹوں کی قیمت تقریبا 5000 امریکی ڈالر سے شروع ہو رہی ہے ۔ طیارے میں 316 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، جن میں 258 اکانومی کلاس میں شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ جنگ خاتمے کے لیے ٹرمپ اور عرب قیادت کی ملاقات جلد متوقع

Next Post

فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے : جرمنی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے : جرمنی

فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے : جرمنی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.