جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یروشلم کی سرنگ سے ملنے والا قیمتی قدیم پتھر اسرائیل کو نہیں دیں گے : صدر اردوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in عالمی خبریں
A A
غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

انقرہ، 20 ستمبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کبھی بھی بائبلی دور کے اس قدیم ‘پتھر’ کو اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا، جو یروشلم کے نیچے ایک سرنگ میں عثمانی دور کے دوران دریافت ہوا تھا۔
ڈان نیوز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق وہ نام نہاد شیلواح یا سلوان کتبے کا حوالہ دے رہے تھے ، جو ایک عبرانی تختی ہے اور تقریباً 2700 سال پرانی ہے ، جو اس وقت استنبول کے آثارِ قدیمہ کے میوزیم میں موجود ہے ۔
یہ معاملہ پیر کو اُس وقت ایک نئی سفارتی کشمکش کا باعث بنا، جب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ 1998 میں اس نوادرات کو واپس لانے کی اُن کی کوششوں کو اس بنیاد پر رد کر دیا گیا کہ ایسا کرنے سے اُس وقت استنبول کے میئر اردوان کی سربراہی میں اسلام پسند حلقے مشتعل ہو جائیں گے ۔
جمعے کو بات کرتے ہوئے اردوان نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ ترکی کے خلاف نفرت اُگل رہے ہیں، کیوں کہ ترکی نے سلوان کتبہ، جو ہمارے آبا و اجداد کی میراث ہے ، واپس نہیں کیا۔
اردوان نے کہا کہ یروشلم تمام انسانیت اور تمام مسلمانوں کی عزت، وقار اور عظمت ہے ، پھر بھی وہ ڈھٹائی سے اس کتبے کے پیچھے لگا ہوا ہے ، ہم تمہیں وہ کتبہ نہیں دیں گے ، یروشلم کی ایک کنکری بھی نہیں دیں گے ۔
یہ کتبہ انیسویں صدی کے آخر میں شیلواح سرنگ کے اندر دریافت ہوا تھا، جو یروشلم کے نیچے ایک قدیم آبی نہر ہے ۔
چونے کے پتھر کی یہ تختی، جس پر سرنگ کی تعمیر کا ذکر ہے ، 1880 میں اس وقت ملی جب یروشلم عثمانی سلطنت کا حصہ تھا اور اُسے قسطنطنیہ (موجودہ استنبول) لے جایا گیا، جہاں یہ آج تک محفوظ ہے ۔
اسرائیل کے لیے یہ کتبہ تاریخی ثبوت کا ایک کلیدی حصہ ہے ، جو یروشلم میں یہودی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے اور جسے وہ کئی سال سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
پیر کو مقبوضہ اور ضم شدہ مشرقی یروشلم کے گنجان آباد فلسطینی علاقے سلوان میں نئی کھدائی شدہ قدیم سڑک کے افتتاح پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس کتبے کو مردہ سمندر کے صحیفوں کے بعد اسرائیل کی سب سے اہم آثارِ قدیمہ کی دریافتوں میں شمار کیا۔
1998 میں اُس وقت کے ترک وزیراعظم مسعود یلماز کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے اسے بڑی تعداد میں عثمانی نوادرات دینے کی پیشکش کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

Next Post

ٹرمپ کے گولڈ کارڈ’ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ٹرمپ کے گولڈ کارڈ’ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی

ٹرمپ کے گولڈ کارڈ' ویزا پروگرام کی نقاب کشائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.