بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امر ناتھ یاترا شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-30
in اہم ترین
A A
امر ناتھ یاترا شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

پہلگام/جموں//
دو سال کے توقف کے بعد سخت سکیورٹی کے بیچ امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ بدھ کی سہ پہر پہلگام ک نن ونن بیس کیمپ پہنچ گیا۔
نن ونن پہلگام بیس کیمپ میں یاتریوں کی مکمل تلاشی اور جانچ کے بعد بیس کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے۔
کووڈ۱۹ کی وجہ سے مسلسل دو سال معطل رہنے کے بعد امسال یاترا بحال ہونے سے یاتری کافی خوش ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے مطمئن نظر آرہے ہیں۔
اس سے پہلے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امر ناتھ یاترا کے قریب پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلے قافلے کو بدھ کی علی الصبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کرگھپا کی طرف روانہ کیا۔
بتادیں کہ۴۳دنوں پر محیط سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا جمعرات سے شروع ہو رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے پہلے جھتے کو روانہ کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا اور وہ جموں بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی گھپا کی طرف روانہ ہوگئے ‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’میں نے امن و ترقی اور یاتریوں کے محفوظ روحانی سفر کیلئے دعا کی‘‘۔
یاتریوں کا یہ پہلا جھتہ۴ہزار۸سو۹۰؍افراد پر مشتمل تھا جو۱۷۶چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوار ہوکر وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوئے ۔
یاتریوں کی روانگی کے موقع پر بی جے پی لیڈر دیوندر رانا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یاتریوں کا پہلا جھتہ روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں میں کافی جوش و خراش پایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا’’یہ ایک تاریخی یاترا ہے اور میں تمام یاتریوں کی یاترا کامیاب ہونے کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
ایک خاتون یاتری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خاندان کے بیس لوگ یاترا کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یاترا کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔
دریں اثنا یاترا کے پیش نظر جموںکشمیر میں سیکورٹی مزید چوکس کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کیلئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران۳۵۰پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ دو تین برسوں میں جموں کشمیر میں غیر معمولی ترقی ہوئی:سنہا

Next Post

حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.