جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in کھیل
A A
حکومت نے ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان میچ کو ہری جھنڈی دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

دبئی،17 ستمبر(یو این آئی )ایشیا کپ پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے پاکستان ٹیم میچ کے لیے اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔
ایشیا کپ 2025 کا دسواں میچ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری کے اینڈی پائکرافٹ کے تنازع پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ میچ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔
ہند۔پاک میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ کے رویہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اپناتے ہوئے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو دو بار خطوط بھی لکھے گئے تھے۔
آئی سی سی نے اینڈی کرافٹ کو ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں متنازع میچ ریفری کو پاکستان کے میچ سے ہٹانے اور اس کی جگہ رچی رچرڈ سن کو میچ ریفری مقرر کرنے کی پیشکش کی تھی۔
تاہم ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر آج دبئی میں آئی سی سی، ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی حکام کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ تاہم پاکستان کے مطالبہ پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور اجلاس ختم کر دیا گیا۔
اس کے بعد پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گراؤنڈ روانہ ہونے سے روک دیا اور ٹیم کو واپس اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کی۔
پل پل بدلتی صورتحال میں پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے آکر میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سابق چیئرمین نجم سیٹھی، رمیز راجا سے اس تنازع سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی کا بھی ہنگامی اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔
اس کے بعد یہ بڑی پیش رفت ہوئی کہ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ جو اسٹیڈیم آ چکے تھے، وہ وہاں سے چلے گئے اور آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کو گراؤنڈ روانہ ہونے کے لیے گرین سگنل دیا۔
بعد ازاں میڈیا کو بتایا گیا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم روانہ ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ٹیم میچ کھیلنے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ میچ اب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو 102 رنز سے شکست دی

Next Post

فلپے کی سنچری، آسٹریلیا کی 532 رن پر اننگ ڈیکلیئر، انڈیا کا محتاط آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
فلپے کی سنچری، آسٹریلیا کی 532 رن پر اننگ ڈیکلیئر، انڈیا کا محتاط آغاز

فلپے کی سنچری، آسٹریلیا کی 532 رن پر اننگ ڈیکلیئر، انڈیا کا محتاط آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.