بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے راجستھان کی جوجری ندی میں صنعتی فضلات ڈالنے کا ازخود نوٹس لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in قومی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے زندگی اور حیاتیاتی تنوع متاثر ہونے کے پیش نظر راجستھان کی جوجری ندی میں چھوڑے جانے والے صنعتی فضلات کے معاملے میں منگل کے روز از خود نوٹس لیا۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے کہا کہ صنعتی فضلہ، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور دیگر کارخانوں سے گندہ پانی ندی میں چھوڑنے سے سینکڑوں دیہات متاثر ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں کا پینے کا پانی اب انسانوں اور جانوروں دونوں کے پینے کے قابل نہیں رہ گیا ہے ۔
بنچ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی اور مناسب احکامات کے لیے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا حکم دیا۔
بنچ نے کہا، "یہ عدالت راجستھان کی مرودھرا جوجری ندی کا ازخود نوٹس لے رہی ہے ۔ صنعتی فضلہ، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور ٹائل فیکٹریوں سے گندہ پانی اس ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے سیکڑوں گاؤں متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقے کا پانی اب جانوروں اور انسانوں دونوں کے لیے پینے کے قابل نہیں ہے ۔”
اطلاعات کے مطابق راجستھان کے گاؤں تقریباً دو دہائیوں سے آلودہ جوجری ندی کے اثرات سے دوچار ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیل اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں سے کیمیکل آلودہ پانی ندی میں گرتے ہیں جس سے حیاتیاتی تنوع اور لوگوں خصوصاً خواتین کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ جوجری ندی ایک موسمی ندی ہے جو ناگور کے پنڈالو گاؤں سے نکلتی ہے اور بلوترا میں لونی ندی سے ملتی ہے ۔ جب یہ جودھ پور کی سرحد سے گزرتی ہے تو شہر کی ٹیکسٹائل اور اسٹیل کی صنعتوں سے کیمیکل سے آلودہ پانی اس میں بہتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے بہار کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی

Next Post

حکومت خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کمربستہ ہے : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا

حکومت خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کمربستہ ہے : ریکھا گپتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.