ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

غزہ/یروشلم، 16 ستمبر (یو این آئی) مختلف میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے منگل کی صبح غزہ شہر پر زبردست بمباری کی ہے ۔
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ‘ایکسئوس’ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے لیے پیر کے روز زمینی حملہ کیا ہے ۔اسرائیلی اخبار ‘دی یروشلم پوسٹ’ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کا غزہ شہر پر حملہ پیر کی دیر رات سے شروع ہوا۔
‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق آئی ڈی ایف حالیہ دنوں میں شہر اور اس کے ارد گرد فضائی حملوں کو بتدریج بڑھا رہا ہے ، لیکن اس نے گھنی آبادی والے شمالی شہر میں زمینی فوج نہیں بھیجی ہے ۔غزہ میں مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے غزہ شہر میں کسی بھی اسرائیلی ٹینک کی داخلے کی تردید کی ہے ، غزہ شہر کے مقامی افراد کے مطابق ابھی تک شہر کے اندرونی حصوں میں اسرائیلی ٹینکوں کے داخلے یا نقل و حرکت کا کوئی منظر نہیں دیکھا گیا۔ لیکن انہوں نے غزہ شہر کے بیشتر حصوں میں زبردست فضائی حملوں اور ڈرون بمباری کی تصدیق کی ہے ۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ڈبلیو اے ایف’ نے منگل کی صبح خبر دی کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی رات سے غزہ شہر پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ‘ڈبلیو اے ایف’ نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے شہر پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں دس لاکھ کی آبادی والے غزہ شہر سے تقریباً تین لاکھ فلسطینی بھاگ گئے ہیں۔
اگست کے آغاز میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کو منظوری دے دی ہے ۔
اسرائیلی فوجی ترجمان ایفِی ڈیفرین نے اس مہینے کے آغاز میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر کے تقریباً 40 فیصد حصے پر قابض ہے اور آنے والے دنوں میں اس علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کے لیے حملوں کو تیز کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فضائی حملوں کے بعد غزہ آگ میں جل رہا ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

Next Post

کانگریس نے بہار کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post

کانگریس نے بہار کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.