جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں میوہ منڈیاں بند‘شاہراہ پر رکاوٹوں کیخلاف باغبانوں کا احتجاج

’شاہراہ کو بحال نہ کیا گیا تو وادی میں ہڑتال کی کال دیں گے‘/سجاد لون کی حکومتی رویے کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
وادی میں میوہ منڈیاں بند‘شاہراہ پر رکاوٹوں کیخلاف باغبانوں کا احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۵ستمبر
وادی کشمیر میں پیر کو تمام فروٹ منڈیاں بند رہیں کیونکہ باغبانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر پھل سے لدے ٹرکوں کی بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں سرکار ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
باغبانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر شاہراہ کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو آئندہ دو روز میں وادی گیر ہڑتال شروع کی جائے گی۔
ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی سوپور میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جہاں باغبان آبدیدہ ہوکر اپنی سال بھر کی محنت کے ضائع ہونے پر فریاد کر رہے تھے ۔ کئی کسانوں نے الزام لگایا کہ ان کے ٹرکوں میں لدے سیب سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد ملک نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا’’اگر وزیر اعلیٰ پھل سے لدے ٹرکوں کی آمد و رفت بحال نہیں کر سکتے تو انہیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، بہتر ہے استعفیٰ دیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک کسی بھی ایم ایل اے نے باغبانوں کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا۔
احتجاجی باغبانوں نے دعویٰ کیا کہ لوہے اور دیگر اشیائے خورد و نوش سے لدے ٹرکوں کو شاہراہ سے گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ پھل بردار گاڑیوں کو دانستہ روکا جا رہا ہے ۔
فیاض احمد ملک نے واضح کیا کہ اگر آئندہ۴۸گھنٹوں میں شاہراہ کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا تو وادی گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی جس سے خطے کی معیشت مفلوج ہو سکتی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کی تمام بڑی منڈیاں، بشمول سوپور، ہندوارہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ‘۱۴؍اور۱۵ ستمبر کو دو روزہ بندش کی کال کے تحت بند رہیں۔
میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کے مطابق قومی شاہراہ پر سینکڑوں پھل بردار ٹرک کئی دنوں سے درماندہ پڑے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور کسانوں کی محنت ضائع ہو رہی ہے ۔
دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
لون نے کہا’’خراب موسم حکومت کی غلطی نہیں ہے ۔ لیکن خاموش تماشائی کی طرح بیٹھنا اور کچھ نہ کرنا مجرمانہ عمل ہے ‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے یہ باتیں پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔
لون نے کہا’’ملک کے باقی حصوں کے لیے پہنچنے والے سیب سڑنے لگ گئے ہیں۔ سیب کے کاشتکاروں کے لیے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کچھ تدارکی اقدامات ضرور ہوں گے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’خراب موسم حکومت کی غلطی نہیں ہے ۔ لیکن خاموش تماشائی کی طرح بیٹھنا اور کچھ نہ کرنا مجرمانہ عمل ہے ‘‘۔
لون نے عمر عبداللہ سے قومی شاہراہ پر ٹرکوں کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک حکمت عملی بنانے کا مشورہ دیا۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے کہا’’وزیراعلیٰ صاحب کو میرا عاجزانہ مشورہ ہے ۔ ملک بھر میں بے مقصد گھومنا بند کریں، اپنے افسران اور متعلقین کے ساتھ بیٹھیں اور ایک حکمت عملی بنائیں‘‘۔
رکن اسمبلی کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سیب سے لدے ٹرک قومی شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کی صبح بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں روزانہ کئی ٹن میوہ سری نگر سے دہلی پہنچ جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلدیپ، اکشراور ورون کی سخت محنت،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا :سوریہ کمار

Next Post

کیمرون کے بار میں دھماکہ ، ایک کی موت ، 4 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

کیمرون کے بار میں دھماکہ ، ایک کی موت ، 4 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.