جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں سڑے گوشت فروخت کرنے والوں پر کریک ڈاؤن

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے ‘۶ مقدمات درج ‘ مال ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in اہم ترین, کاروبار
A A
منجمد گوشت کے کا ر بار کیلئے راہنما خطوط جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

سرینگر/۱۲ ستمبر
پولیس نے شہر میں عوامی صحت و سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑا ہوا گوشت فروخت کرنے والے افراد اور دکانوں کے خلاف چھ مقدمات درج کیے ہیں۔
ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع میں سڑے اور غیر معیاری گوشت کی فروخت کی اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، سرینگر پولیس نے سول انتظامیہ اور فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن شروع کیا ہے۔
یہ مقدمات شہر کے لال بازار، بمنہ، بٹہ ما لو، صفاکدل، رام منشی باغ اور زکورہ پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے۔
ضلعی پولیس، سول انتظامیہ اور فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ایک فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شہر بھر میں اچانک معائنے کرے گا۔
ان معائنوں کے دوران بڑی مقدار میں سڑا ہوا گوشت برآمد ہوا، جسے ضابطے کے مطابق تلف کر دیا گیا، ترجمان نے بتایا اور مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام نے کشمیر بھر میں ہوٹلوں اور دکانداروں کے خلاف ایک وسیع مہم شروع کی ہے جو فوڈ سیفٹی کے اصولوں اور عوامی صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر۵۰۰۰ کلوگرام سے زیادہ سڑا ہوا گوشت ضبط کیا جا چکا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق سڑے یا غیر معیاری گوشت کا استعمال ہیضہ، پیچش، فوڈ پوائزننگ اور دیگر متعدی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ’’یہ مسئلہ صرف انفرادی صحت تک محدود نہیں رہتا بلکہ کمیونٹی ہیلتھ کو بھی براہ راست متاثر کرتا ہے‘‘۔ کشمیر جیسے علاقے میں جہاں پہلے ہی صحت کی سہولیات پر دباؤ ہے، ایسے عوامل صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پولیس اور انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور قصاب خانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب کئی علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں کہ شہری غیر معیاری گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن صرف وقتی کارروائی نہیں بلکہ ایک مستقل مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد فوڈ سیفٹی قوانین کو سختی سے لاگو کرنا اور عوامی صحت کو یقینی بنانا ہے۔
شہریوں نے پولیس اور انتظامیہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑا ہوا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی جرأت نہ کرے۔
ایک شہری نے کہا’’ہم برسوں سے دیکھ رہے ہیں کہ قصاب من مانی کرتے ہیں، نہ معیار ہے نہ صفائی۔ اب اگر واقعی قانون سختی سے نافذ کیا جائے تو یہ عوام کے لیے بڑی راحت ہوگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریلوے وزارت کا مستحسن فیصلہ :سیب کی گاڑی پٹری پر آگئی

Next Post

شوپیاں:دو ’عادی‘ چور پی ایس کے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

2026-10-23
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-10-23
ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی
اہم ترین

ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی

2026-10-23
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’اننت ناگ میں۲۵۰بستروں کے زچگی اسپتال کیلئے جگہ کا انتخاب باقی‘

2026-10-23
ریاستی درجے پر بحث کیلئے تیار‘۳۷۰ پر نہیں :بی جے پی
اہم ترین

’این سی شکست کے خوف سے پنچایتی انتخابات سے گریزاں‘

2026-10-23
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

محکمہ تعلیم میں تبادلوں سے متعلق شکایات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل

2026-10-23
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا گریٹر سرینگر سیوریج اسکیم کا جائزہ، ایک ماہ  میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

2026-10-23
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
اہم ترین

ڈوڈہ کے بھگواہ علاقے میں  آتشزدگی‘۶دکانیں اور۲؍اسٹور خاکستر

2026-10-23
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

شوپیاں:دو ’عادی‘ چور پی ایس کے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.