جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکیہ کے ازمیر میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 16 سالہ نوجوان گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

انقرہ، 8 ستمبر (یو این آئی) ترکی کے شہر ازمیر کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ 16 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلکایا نے کہا کہ بالچووا کے پولیس اسٹیشن پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں، جو سیاحتی شہر کے مغرب میں واقع ایک ضلع ہے ، 2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ واقعے میں ملوث 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ اسٹیشن پر کیوں حملہ کیا گیا، لیکن ایک ترک ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیاہ شرٹ اور ہلکے رنگ کی پتلون پہنے ایک شخص فٹ پاتھ پر دوڑتا ہوا بندوق تھامے ایک عمارت میں داخل ہو رہا ہے ۔
ترک ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے ایک اور کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ شہریوں کا ایک گروہ مبینہ حملہ آور، جس نے سفید پتلون پہن رکھی تھی، کو پکڑ کر ایک پولیس وین میں بٹھانے میں مدد کر رہا ہے ۔
ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی نے کہا کہ حملہ آور نے ‘لمبی نالی والی بندوق’ استعمال کی، جب کہ این ٹی وی ٹیلی ویژن نے اس ہتھیار کو ‘شاٹ گن’ قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوراً علاقے میں گھیراؤ کرکے سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے ۔
ازمیر کے میئر جمیل توگای نے اس ‘غدارانہ’ حملے کی مذمت کی اور ایکس پر اپنے پیغام میں جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ میں زیر حراست کوریائی باشندوں کی اس ہفتے وطن واپسی متوقع

Next Post

فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہی ہتھیار ڈالیں گے : حماس کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہی ہتھیار ڈالیں گے : حماس کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.