جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فرٹز، منارینو اور ٹاؤن سینڈ آخری 16 میں پہنچے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-31
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نیویارک، 30 اگست (یو این آئی) عالمی نمبر چار ٹیلر فرٹز، فرانس کے ایڈرین منارینو اور امریکی خاتون ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت کر یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
جمعہ کی رات لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں ٹیلر فرٹز نے سوئس کوالیفائر جیروم کم پر 7-6 (3)، 6-7 (9)، 6-4، 6-4 سے جیت حاصل کی۔ فرٹز کا اگلے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس مچاک سے مقابلہ ہوگا۔
میچ کے بعد فرٹز نے کہا، "یہ آسان نہیں تھا۔ جیروم بغیر کسی خوف کے کھیلے اور مجھے کڑی ٹکر دی، خاص طور پر پہلے دو سیٹوں میں۔ میں نے صرف جارحانہ رہنے اور اپنی سروس پر بھروسہ کرنے پر توجہ دی۔ نیویارک کے شائقین نے میری بہت حوصلہ افزائی کی جب مجھے ضرورت تھی۔” ایک اور میچ میں یو ایس اوپن میں چھٹے سیڈ امریکی بین شیلٹن کی مہم اس وقت مایوس کن طور پر ختم ہوئی جب وہ فرانس کے ایڈرین مینارینو کے خلاف تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران چوٹ لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے۔ اس وقت میچ دو دو سیٹوں سے برابر تھا۔
اس ماہ کے شروع میں ٹورنٹو میں اپنا پہلا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے شیلٹن نے چوتھے سیٹ کے اوائل میں ہی بائیں کندھے میں شدید درد ہونے لگا۔ میڈیکل ٹائم آؤٹ اور کئی واضح پریشانی کی علامات کے بعد، 22 سالہ کھلاڑی نے 6-3، 3-6، 6-4، 4-6 سے شکست تسلیم کرلی۔ شیلٹن کے کیریئر میں پہلی بار انہوں نے ٹور کی سطح پر ایسا کیا ہے۔
شیلٹن نے اپنے والد اور کوچ برائن شیلٹن کے میچ سے دستبردار ہونے کے مشورے پر عمل کرنے سے پہلے اپنے باکس سے کہا، "یہ میری زندگی کا اب تک کا بدترین درد تھا۔”
ویمنز سنگلز میچ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے نڈر ٹینس کا شاندار مظاہرہ کیا اور عالمی نمبر پانچ روسی کھلاڑی میرا اینڈریوا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں، امریکن ٹاؤن سینڈ نے اینڈریوا کو 7-5، 6-2 سے ہرا کر 2019 کے بعد پہلی بار یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ لیا۔ اس نے نیٹ پر دوڑنے کی اپنی حکمت عملی، بائیں ہاتھ کی مختلف مہارتوں اور گھریلوحمایت کا استعمال کرتے ہوئے روسی خاتون کو شکست دی۔
اس جیت کے ساتھ 139 ویں نمبر کی کھلاڑی ٹاؤن سینڈ اتوار کو راؤنڈ آف 16 میں 2021 فرنچ اوپن چیمپئن باربورا کریجکووا کا مقابلہ کریں گی۔ ان کی نظریں اپنے کیریئر کے دوسرے گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل پر ہوں گی۔

 

 

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ کے وقت میں تبدیلی، دبئی کی گرمی سے بچنے کے لئے اقدام

Next Post

سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے زمبابوے کو سات رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے زمبابوے کو سات رنز سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.