جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے زمبابوے کو سات رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-31
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ہرارے، 30اگست (یواین آئی) پتھم نسانکا (76)، جنیت لیاناگے (ناٹ آؤٹ 70) اور کامینڈو مینڈس (57) کی نصف سنچری اننگز کے بعد دلشان مدوشانکا (چار وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے جمعہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو سات رنز سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا نے دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔ دلشان مدوشانکا کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا۔
299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری زمبابوے کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صفر پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ برائن بینٹ اور برینڈن ٹیلر کو اسیتا فرنینڈو نے بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ اس مشکل وقت میں بین کرن اور کپتان شان ولیمز نے تیسرے وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت داری کر کے زمبابوے کی میچ جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ 23ویں اوور میں کامینڈو مینڈس نے شان ولیمز کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو تیسرا جھٹکا دیا۔ شان ولیمز نے 54 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے سکندر رضا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 26ویں اوور میں اسیتا فرنینڈو نے بین کرن کو اپنا شکار بنا کر ایک بار پھر زمبابوے کو مشکل میں ڈال دیا۔ بین کرن نے 90 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ ویسلی مادھیویرے آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹونی منیونگا نے سکندر رضا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا تھا۔ اس موقع پر میچ کے آخری اوور میں، جب زمبابوے کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے، مدوشانکا نے لگاتار تین وکٹیں لے کر میچ سری لنکا کی جھولی میں ڈال دیا۔ انہوں نے پہلی گیند پر سکندر رضا کو بولڈ کیا۔ سکندر رضا نے 87 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگلی گیند پر بریڈ ایونز (صفر) اور تیسری گیند پر رچرڈ اینگراوا (صفر) کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 291 رنز ہی بنا سکی اور میچ سات رنز سے ہار گئی۔ ٹونی منیونگا 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشانکا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتا فرنینڈو نے تین وکٹیں لیں۔ کامینڈو مینڈس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرٹز، منارینو اور ٹاؤن سینڈ آخری 16 میں پہنچے

Next Post

انڈین کرکٹ ٹیم اپنی جرسی کے سپانسر اور ’358 کروڑ کی ڈیل‘ سے کیوں محروم ہو گئی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

انڈین کرکٹ ٹیم اپنی جرسی کے سپانسر اور ’358 کروڑ کی ڈیل‘ سے کیوں محروم ہو گئی؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.