جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پوتن کا وزیر اعظم مودی کو فون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو غزہ میں جنگی جرائم کیلیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں تاہم اس کے باوجود امریکی صدر نے ان کی تعریف کی۔
ریڈیو میزبان مارک لیون کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو اچھے انسان ہیں اور اس وقت حالت جنگ میں ہیں، وہ جنگی ہیرو ہیں کیونکہ ہم نے ساتھ کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے میں بھی جنگی ہیرو ہوں۔
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ انہیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا امریکی صدر آئی سی سی کے وارنٹ یا نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا حوالہ دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کھل کر نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ ماضی میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کیلیے سخت محنت کی۔
’میں وہی ہوں جس نے یرغمالیوں کو رہا کروایا، میرے پاس والدین اور بچوں کی طرف سے بہت سارے خطوط آئے۔ ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا ہوگا لیکن میں نے انہیں رہا کروایا۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت

Next Post

شیخ حسینہ کے ایک فیصلے سے بنگلہ دیش بری طرح پھنسا؟ پیسے بھی خرچ ہو گئے اور روس سے ہیلی کاپٹر بھی نہیں ملا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
Next Post
بنگلہ دیش بحران: شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد ہندوستان روانہ

شیخ حسینہ کے ایک فیصلے سے بنگلہ دیش بری طرح پھنسا؟ پیسے بھی خرچ ہو گئے اور روس سے ہیلی کاپٹر بھی نہیں ملا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.