ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ

’ حکومت متاثرین کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز پر غور کرے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ کشتواڑ کے چاشوتی گاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد بچ جانے والے افراد کے ملنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں، اور اب حکومت کی توجہ لاشوں کو بازیاب کر کے ان کے لواحقین کے حوالے کرنے پر مرکوز ہے تاکہ آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ آئندہ اس طرح کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے ایک ماہرین کی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو ان علاقوں کی نشاندہی کرے گی جہاں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات زیادہ ہیں۔
عمر عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’کشتواڑ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے ۔۷۰؍لاپتہ افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید ہر گزرتے دن کے ساتھ ختم ہو رہی ہے ، ہماری توجہ اب متاثرین کی نعشیں بازیاب کر کے ان کے اہل خانہ تک پہنچانے پر ہوگی۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ قدرتی آفت کسی گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے نہیں بلکہ براہ راست بادل پھٹنے کی وجہ سے پیش آئی۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں ایک ماہر ٹیم قائم کرنی ہوگی جو اُن علاقوں کی نشاندہی کرے جہاں خطرہ زیادہ ہے ۔ کچھ ماہ قبل رامبن میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا، تب جانی نقصان کم تھا مگر مالی نقصان زیادہ ہوا تھا۔ اس بار چونکہ ماچیل ماتا یاترا چل رہی تھی اس لئے جانی نقصان بڑا ہوا‘‘۔
واضح رہے کہ ۱۴؍اگست کو چاشوتی، جو ماچیل ماتا مندر کی طرف جانے والا آخری موٹرایبل گاؤں ہے ، پر بادل پھٹنے سے شدید تباہی مچ گئی تھی۔ فلیش فلڈز نے ایک عارضی بازار، لنگر سائٹ اور کئی مکانات و سرکاری عمارتوں کو تباہ کر ڈالا۔
مرنے والوں کی تعداد منگل کو بڑھ کر۶۴ہو گئی، جن میں سی آئی ایس ایف کے تین اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او بھی شامل ہے ۔ اب تک۱۶۷؍افراد کو زندہ بچایا گیا جبکہ تازہ فہرست کے مطابق۳۹؍افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز پر غور کرے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
عمر عبداللہ نے اپنی بات چیت میں دیگر امور پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے نائب صدر کے انتخاب میں انڈیا بلاک امیدوار کو کامیاب ہونا چاہیے ۔
این سی ای آر ٹی کی جانب سے تقسیم ہند سے متعلق ابواب میں تبدیلی پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاریخ سے چھیڑ چھاڑ غلط ہے اور اسے سیاست سے دور رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کل اگر حکومت بدل گئی اور نئی حکومت آر ایس ایس کے خلاف ابواب شامل کرے گی تو یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا۔
ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ان کی دستخطی مہم پر حزبِ اختلاف کی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کیلئے کام کرنا ہے اور حزبِ اختلاف کا کام مخالفت کرنا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں زہر دے کر ۵۰ہزار مچھلیاں ہلاک ہو گئیں

Next Post

سابق سپریم کورٹ جج‘جسٹس ریڈی انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں :وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سابق سپریم کورٹ جج‘جسٹس ریڈی انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں :وزیر اعظم

سابق سپریم کورٹ جج‘جسٹس ریڈی انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں :وزیر اعظم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.